Inquilab Logo

تاخیر کے معاملے میں اسپائس جیٹ پہلے نمبر پر، ایئرانڈیا ۵؍ویں نمبر پر پہنچ گیا

Updated: July 05, 2023, 11:11 AM IST | New Delhi

مئی میںاسپائس جیٹ کی۳۹؍فیصدپروازوں میں تاخیر ہوئی جبکہ ایئر انڈیا کی پروازوں میں اپریل کے مقابلے مئی میں دگناتاخیر ہوئی

SpiceJet Limited is also facing financial problems.
اسپائس جیٹ لمیٹڈ کو مالی مسائل کابھی سامنا ہے۔

دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی ایوی ایشن مارکیٹ ہندوستان میں  اسپائس جیٹ لمیٹڈ تاخیر کے معاملے میں پہلے نمبر پر ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن( ڈی جی سی اے )  کے مطابق مئی   میں ملک کے ۴؍ بڑے ہوائی اڈوں (ممبئی، دہلی، بنگلورو اور حیدرآباد) سےاسپائس جیٹ کی ۶۱؍فیصد پروازیں وقت پر روانہ ہوئیںیعنی مئی   میں اسپائس جیٹ کی ۳۹؍فیصدپروازیں ایسی تھیں جن میں سفر کرنے والے افراد وقت پر اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکے۔    اپریل میں اسپائس جیٹ کی ۷۰؍ فیصدپروازیں وقت پر روانہ ہوئیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس مہینے ۳۰؍فیصدپروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ اس کے مطابق اسپائس جیٹ کی مزید پروازیں مئی کے مہینے میں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
 اسپائس جیٹ روزانہ ۲۵۰؍ سے زائد پروازیں آپریٹ کرتا ہے۔ وہیں گھریلو مسافروں کی آمدورفت ایک ماہ پہلے کے مقابلے مئی   میں ۱۵؍ فیصد بڑھ کر ۱ء۳۲؍ کروڑ ہوگئی۔
 ملک کی دوسری سب سے بڑی ایئر لائن ایئر انڈیا بھی وقت کی پابندی کے معاملے میں دوسرے سے پانچویں نمبر پر آ گئی ہے۔ اپریل کے مقابلے مئی   میں ایئر انڈیا کی پروازوں میں تقریباً دوگنا تاخیر ہوئی ہے۔ ایئر انڈیا کی ۸۲ء۵؍ فیصد  پروازیں وقت پر تھیں۔
 آکاسا ایئر نےمئی  میں سب سے زیادہ وقت کی پابند کے ساتھ پروازکی تھی۔  تاہم اس کی کارکردگی بھی ایک ماہ قبل یعنی اپریل کے مقابلے میں گر گئی ہے۔ دوسری جانب وقت کی پابندی کے معاملے میں انڈیگو دوسرے، وستارا تیسرے اور ایئر ایشیا چوتھے نمبر پر ہے۔
  پرواز میں تاخیر ہندوستان کی مسابقتی ایوی ایشن مارکیٹ میں وبائی امراض کے بعد کے عروج کے چیلنجوں کی عکاسی کرتی ہے۔ مئی اور جون میں اسکول کی چھٹیوں کے دوران سفر میں اضافہ ہوتا ہے اور ایئر لائنز رفتار برقرار رکھنے کیلئے جدوجہد کرتی ہیں۔ وہیں گو ایئر لائنز کے دیوالیہ ہونے کی وجہ سے دیگر ایئر لائن آپریٹرس پر زیادہ بوجھ پڑا ہے۔پونے سے دبئی جانے والی سپائس جیٹ کی پرواز ۱۰؍ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ دریں اثنا، بنگلورو میں ایک اسکول ٹیچر ایئر ایشیا انڈیا کی پرواز میں تاخیر کے باعث اپنے چچا کی آخری رسومات میں شریک نہیں ہوسکے۔ مجموعی طور پر صورتحال ایسی ہے، پروازیں مسلسل تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں اور لوگ سوشل میڈیا پر اس کی شکایت کر رہے ہیں۔
  اسپائس جیٹ لمیٹڈ کو  مالی مسائل کابھی سامنا ہے۔ اس ایئر لائن نے۴؍ سال سے کوئی منافع نہیں کمایا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران کمپنی کو ۴۰؍بلین ڈالر یعنی تقریباً۳ء۲؍  لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی کو تازہ ترین مالی سال کے نتائج جاری کرنے میں تاخیر ہوئی ہے۔
 بازار میں اسپائس جیٹ کی حصے داری گرکر ۵ء۸؍ فیصد ہوگئی ہے۔ اس ایئرلائن نے ۱۰۰؍ کروڑ روپے کا قرض بھی چکایا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK