Inquilab Logo Happiest Places to Work

لاؤڈاسپیکرکے نام پرنفرت پھیلانے کے خلاف ڈی وائی ایف آئی میدان میں

Updated: April 28, 2022, 1:39 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

کہا:۳؍مئی کواگرمساجد کے لاؤڈاسپیکر کے تعلق سے کوئی حرکت کی گئی تو اس کاہم جواب دیں گے۔ آپسی اتحاد اور بھائی چارے کے لئے رمضان المبارک کے اخیرتک ۳؍ مقامات پراپنی جانب سے افطارپارٹی کے اہتمام کا بھی اعلان کیا

DYFI has also raised its voice against hatred
ڈی وائی ایف آئی نے بھی نفرت کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ (تصویر: انقلاب)

لاؤڈاسپیکرکے نام پر نفرت پھیلانے کے خلاف ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا (ڈی وائی ایف آئی ) میدان میںآگئی ہے۔اس تنظیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر۳؍مئی کو مساجد کے لاؤڈاسپیکر کے تعلق سے ایم این ایس کی جانب سے کوئی حرکت کی گئی تو اس کاہم جواب دیں گے۔ ساتھ ہی آپسی اتحاد اور بھائی چارے کے فروع کیلئے رمضان المبارک کے اخیرتک ۳؍ مقامات پراپنی جانب سے افطارپارٹی کے اہتمام کا بھی اعلان کیا ہے۔
 اس تعلق سے ڈی وائی ایف آئی ممبئی کے سیکریٹری پروین مانجلکرنے نمائندۂ انقلاب کوبتایاکہ ’’ پہلے ۲۳؍تا ۲۵؍اپریل ناسک میںاجلاس   بلایا گیا ہے،اس کےبعد ۲۶؍ اپریل کوممبئی میں میٹنگ کی گئی اس میںیہ طے کیا گیا  کہ راج ٹھاکرے کی جانب سے جس طرح مساجد سے لاؤڈ اسپیکر اتارنے کی دھمکی دی گئی ہے ،وہ دراصل نفرت پھیلانے اوراصل موضوعات سے عوام کا ذہن موڑنے کیلئے بی جے پی نے راج ٹھاکرے کوایک مہرہ بنایا ہے۔ اس لئے ہمیںبھی اپنے نوجوانوں کویہ پیغام دینا ہے اوران کی ذہن سازی کرنی ہے کہ وہ بھی تیار رہیںا ورنفرت کے جواب میں محبت کوعام کریں اور اگر۳؍مئی کوراج ٹھاکرے اور مہاراشٹرنونرمان سینا (ایم این ایس) کے کارکنان کی جانب سےایسی کوئی حرکت کی جاتی ہے توہم سب اس کا جواب دیں گے۔اس کے ساتھ ہی ممبئی کے کسی علاقے میںہم سب بھی ۳؍مئی کو جمع ہوں گے اور نفرت کے خلاف محبت اوربھائی چارے کا پیغام عام کریںگے۔‘‘ انہوںنے یہ بھی کہا کہ ’’ بے روزگاری اور مہنگائی کے مدعے پربی جے پی پہلے سے ہی پھنسی ہوئی ہے اوراس کے پاس کوئی جواب نہیں ہے ،چنانچہ وہ اس طرح کی حرکتوںکے ذریعے خاص طور پر نوجوانوں کا ذہن منتشر کرناچاہتی ہے تاکہ وہ اس میںالجھ جائیںاور نوجوان کوئی سوال نہ کرسکیں۔ لیکن اس طرح کےپینتروں سے نہ توبی جے پی اپنی جواب دہی سے بچ سکے گی اورنہ ہی راج ٹھاکرے کوکسی صورت کوئی کامیابی مل سکےگی۔‘‘
 پروین مانجلکرنےیہ بھی بتایا کہ ’’ آپسی اتحاد،بھائی چارہ اورسرودھرم سمبھاؤ کے پیغام کوعام کرنےکیلئے تین مقامات بھانڈوپ، ورلی جیجاماتا نگر اور جوگیشوری میںڈی وائی ایف آئی کی جانب سے افطار پارٹی کااہتمام کیا جائے گا اوراس میںہم اپنےمسلم بھائیوں اوردیگر مذاہب کے لوگوں کو مدعو کریںگے۔ اس کے ذریعے یہ پیغام بھی دیاجائے گا کہ نفرت ،تشدد اورتفریق کی ہندوستانی سماج میںکوئی گنجائش نہیں ہےاور مذہبی بنیادوں پرنفرت پھیلانے والو ںکے خلاف ہم سب ایک ہیں ۔‘‘

DYFI Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK