Inquilab Logo

بائیکلہ میں انقلاب کے ’آشیانہ پراپرٹی ایکسپو‘ کا رکن اسمبلی امین پٹیل کے ہاتھوں افتتاح

Updated: February 11, 2024, 9:39 AM IST | Mumbai

بائیکلہ کے رچرڈسن اینڈ کروڈاس میں سنیچر کو رکن اسمبلی امین پٹیل کے ہاتھوں انقلاب کے ۲؍ روزہ ’آشیانہ پراپرٹی ایکسپو‘ کا شاندارافتتاح عمل میں آیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Member of Assembly Amin Patel inaugurating Ashiana Property Expo.
رکن اسمبلی امین پٹیل آشیانہ پراپرٹی ایکسپو کا افتتاح کرتے ہوئے ۔(تصویر،انقلاب)

بائیکلہ کے رچرڈسن اینڈ کروڈاس میں سنیچر کو رکن اسمبلی امین پٹیل کے ہاتھوں انقلاب کے ۲؍ روزہ ’آشیانہ پراپرٹی ایکسپو‘ کا شاندارافتتاح عمل میں آیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ 
  ایکسپو کی بڑی خوبیاں یہ بھی ہیں کہ ایکسپو میں شامل چند بلڈر یہاں آنے والے خریداروں کو مختلف قسم کی رعایات بھی دے رہے ہیں ۔مثلاً کوئی بلڈر اسٹیمپ ڈیوٹی اور رجسٹریشن معاف کررہا ہے تو کسی نے اسپاٹ بکنگ پر ڈسکاونٹ دے رکھا ہے۔
 یہاں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا بھی اسٹال لگا ہوا ہے جو دیگر بینکوں کے مقابلے کم شرح سود پر، زیادہ وقفہ کیلئے اور زیادہ عمر تک کے لوگوں کو بھی قرض فراہم کررہے ہیں۔ 
 البتہ یہاں ۲؍ بلڈر اور پروموٹر ایسے بھی ہیں جو اپنے خریداروں کو بغیر سود کے قرض دے رہے ہیں جس سے فلیٹ خریدنے والوں کی سودی نظام اور سود کے بوجھ سے بھی  راحت مل جاتی ہے۔ 
  ایکسپو کی خصوصیات میں یہ بات بھی شامل ہے کہ ممبرا، تھانے، نوی ممبئی، وسئی، نیرل، گھڑپ دیو (نزد بائیکلہ)، جوگیشوری اور والیو جیسے علاقوں میں بہترین تعمیرات کرنے والے بلڈروں نے یہاں اسٹال لگائے ہیں۔
 ان بلڈروں نے حکمت عملی سے اپنے پروجیکٹوں کیلئے ایسی موزوں جگہوں کا انتخاب کیا ہے جہاں مختلف آمدورفت کے ذرائع دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے پاس سستے گھروں سے لے کر ’لگژری‘ اور ’پریمیم کوالٹی‘ تک کے مکانات دستیاب ہیں ۔ ان پرو جیکٹوں میں خود کی رہائش کیلئے مکان خریدنے کے علاوہ سرمایہ کاری کے لحاظ سے بھی پراپرٹی دستیاب ہیں جن سے اچھے منافع کی امید کی جاتی ہے۔
 ایکسپو کا افتتاح کرتے وقت رکن اسمبلی امین پٹیل نے کہا کہ، ’’انقلاب جو ایگزبیشن کررہا ہے پہلے اس کا نام ہاٹ پراپرٹی تھا لیکن اب اس کا نام آشیانہ کردیا گیا ہے جو ایسا نام ہے کہ بہت بڑی تعداد میں لوگوں کے دلوں سے جڑا ہوا ہے۔‘‘
 انہوں نے مزید کہا کہ، ’’عام طور پر بہت بڑی تعداد میں لوگوں کیلئے خود کا گھر حاصل کرنا ان کی زندگی کا بہت بڑا مقصد ہوتا ہے۔ خاص طور پر کووڈ وباء کے بعد ’ورک فرام ہوم‘ کے تحت لوگوں کو اپنے گھروں سے کام کرنے کا موقع مل رہا ہے ایسے میں سستے مکان تلاش کرنے والوں کیلئے بھی یہ ایگزبیشن ایک اچھا موقع فراہم کرتا ہے۔ ممبئی میں لوگ بہت مصروف رہتے ہیں ان کے پاس ہر جگہ ذاتی طور پر جاکر گھر تلاش کرنے کا وقت نہیں ہوتا اور اس نمائش میں میرا روڈ، نیرول اور واشی جیسے علاقوں میں دستیاب ’ایفورڈ ایبل‘ مکانات کی تفصیلات ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہورہی  ہیں۔ ہم انقلاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس ٹیم کی کوششوں سے لوگوں کو سہولت فراہم ہونے کے ساتھ وقت کی بچت ہوجاتی ہے۔‘‘
 امین پٹیل کے مطابق، ’’ناگپاڑہ، مدن پورہ، بائیکلہ، ڈونگری میں رہائش پذیر افراد کو اپنے گھر کے قریب ہی کئی بلڈروں کے پروجیکٹوں کی تفصیلات مل رہی  ہیں۔ ہر سال اس ایگزبیشن میں ترقی ہورہی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس ایگزبیشن کو بڑے پیمانے پر سال میں ایک مرتبہ کے بجائے ۲؍ مرتبہ منعقد کیا جائے۔ ‘‘

byculla Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK