ملک کی پہلی الیکٹرک اے سی ڈبل ڈیکربس کاافتتاح جمعرات ۱۸؍ اگست کو عمل میں آیا۔اب ممبئی واسی اے سی ڈبل ڈیکربس میںسفر سے لطف اندوزہوسکیں گے۔
EPAPER
Updated: August 19, 2022, 9:55 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai
ملک کی پہلی الیکٹرک اے سی ڈبل ڈیکربس کاافتتاح جمعرات ۱۸؍ اگست کو عمل میں آیا۔اب ممبئی واسی اے سی ڈبل ڈیکربس میںسفر سے لطف اندوزہوسکیں گے۔
ملک کی پہلی الیکٹرک اے سی ڈبل ڈیکربس کاافتتاح جمعرات ۱۸؍ اگست کو عمل میں آیا۔اب ممبئی واسی اے سی ڈبل ڈیکربس میںسفر سے لطف اندوزہوسکیں گے۔ ویسے بیسٹ انتظامیہ کی منصوبہ بندی کے لحاظ سے ۲۰۲۳ء تک نصف اور۲۰۲۵ء تک بیسٹ کی تمام بسوں کوالیکٹرک بسوں میںتبدیل کرنا ہے۔
دفاتر میںکام کرنے والوں کی سہولت کی خاطرپریمیم اے سی بس سروس کا بھی افتتاح کیا گیا لیکن وہ ستمبر سے سڑکوں پردوڑے گی ۔اس موقع پرقلابہ تا سائن بیسٹ کے ذریعے ۴۳؍ ہزار اسٹریٹ لائٹ کونئے خود کاربجلی نظام سے مربوط کیاگیا ہے جبکہ ایسا ایپ بھی متعارف کروایا جارہاہےجس کے ذریعے کہیں بھی بند اسٹریٹ لائٹ کے تعلق سے شکایت کرنے پر اس کی جلد ازجلد مرمت ممکن ہوسکے گی۔
ممبئی واسیوں کےلئے یہ تحفہ ہے
ڈبل ڈیکراے سی بس کا افتتاح مرکزی وزیراوربی جے پی کے سینئرلیڈر نتن گڈکری نے کیا جبکہ اس موقع پروزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس،اشوک ہندوجا، بیسٹ کے جنرل منیجر لوکیش چندر اوردیگر شخصیات موجود تھیں۔ بیسٹ کی پہلی ڈبل ڈیکر بس تمام جدیدسہولتوں سے آراستہ کی گئی ہے اوراس کا سفر آرام دہ ہونےکےساتھ اس میںحفاظتی نقطۂ نظر سےبھی خاص توجہ دی گئی ہے۔اس بس کو سوئچ نام کی کمپنی نےتیار کیا ہے جسے بس کے سامنے والے حصے پرنمایاں بھی کیاگیاہے۔نتن گڈکری اور دیگر شخصیات ڈبل ڈیکربس میںسوار بھی ہوئیں۔
نتن گڈکری نے کہا کہ ’’ ممبئی واسیوںکے لئےڈبل ڈیکربس کا سفر آرام دہ ہوگا اوراس سے وہ بحفاظت اپنی منزل تک پہنچ سکیںگے۔‘‘
پریمیم بسوں کے لئے آئندہ ماہ تک انتظار کرنا ہوگا
بیسٹ کی جانب سےپریمیم بسوں کوخاص طور پرمغربی اورمشرقی مضافات بوریولی اورتھانے سے جنوبی ممبئی کے درمیان چلایا جائے گا اوراس کیلئےدفاتر میںکام کرنے والوں کوذہن میںرکھا گیاہے۔ اس بس کوبھی ایپ کے ذریعے بک کروایا جاسکے گا ۔ پریمیم بس میںحفاظتی نقطۂ نظر سے خاص توجہ دی گئی ہے اوریہ نظم بھی کیا گیا ہے کہ مسافر سے حفاظت سے متعلق اطمینان کیلئے بیسٹ کنٹرول روم سے فون بھی کیا جائے گا۔اس کے علاوہ اس بس میںمحض بیٹھنے کا نظم ہوگا، کھڑے رہ کر سفر کی گنجائش نہیں ہوگی ۔ لیکن اس بس میںسفر کیلئےابھی ممبئی واسیو ںکوآئندہ ماہ تک انتظار کرنا ہوگا۔
خود کارنئے بجلی نظام سے اسٹریٹ لائٹ مربوط
ڈبل ڈیکر بس کے افتتاح کے موقع پرقلابہ تا سائن بیسٹ کے ذریعے۴۳ ؍ہزار اسٹریٹ لائٹ کونئے خودکار بجلی نظام سےمربوط کردیا گیا ہے۔نئے نظام کے تحت جہاں بھی اسٹریٹ لائٹس لگی ہیں اگروہاںبجلی کا کوئی اورنظم ہوگا تو روشنی کےسبب اسٹریٹ لائٹ آٹومیٹک بند ہوجائے گی اورجہاںاندھیرا ہوگا وہاں آٹومیٹک طریقےسے جلنےلگےگی۔اس نئے نظام میںیہ بھی معلوم ہوجائےگا کہ کہاں اسٹریٹ لائٹس خراب ہیں۔ اس کےعلاوہ ایک ایسا ایپ بھی متعارف کروایا جارہا ہے کہ اس کی مدد سے اسٹریٹ لائٹ بند ہونے کی شکایت کی جاسکے گی اورشکایت ملنے کے بعد اس کی مرمت کا کام شروع ہوجائے گا۔