Inquilab Logo

دسمبر میں بین الاقوامی پروازیں بحال ہونے کی اُمید

Updated: November 25, 2021, 9:01 AM IST | new Delhi

سرکاری ذرائع کے مطابق کسی بھی صورت میں دسمبر سے بین الاقوامی پروازیں معمول کے مطابق دوبارہ شروع کر دی جائیں گی

The transfer of Air India to Tata Group will also be completed by December at any cost.
ایئر انڈیا کی ٹاٹا گروپ کو منتقلی کا عمل بھی دسمبر تک کسی بھی قیمت میںمکمل کر لیا جائے گا

حکومت نےبدھ کو اشارہ دیا کہ بین الاقوامی پروازیں اگلے مہینے سے معمول کے مطابق شروع کر دی جائیں گی۔ سرکاری ذرائع نے یہاں کہا کہ کسی بھی صورت میں، ہم دسمبر میں بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ کووڈ کے سبب ڈھائی سال سے بین الاقوامی پروازوں کے بند ہونے کی وجہ سے سیر وسیاحت کی صنعت ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔ حکومت نے سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے پانچ لاکھ سیاحتی ویزے مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔
  ملک نے۱۵؍ اکتوبر سے سیاحوں کو چارٹرڈ ہوائی جہاز کے ذریعے آنے کی اجازت دی تھی اور۱۵؍ نومبر سے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھالیکن یورپ اور دیگر ممالک میں کووِڈ کی تیسری لہر کی وجہ سے پروازیں بحال نہیں ہو سکیں۔
 ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایئر انڈیا کی ٹاٹا گروپ کو منتقلی کا عمل بھی دسمبر تک کسی بھی قیمت  میںمکمل کر لیا جائے گا۔ ایک سوال پر ذرائع نے کہا کہ ایئر انڈیا کو ہر ماہ تقریباً ۶۰۰؍ کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
 نئے ہوائی اڈوں کی تعمیر اور پرانے ہوائی اڈوں اور ایئر لائنز کی توسیع کی وجہ سے سیکوریٹی چیلنجوں کے بارے میں  پوچھے جانے پر ذرائع نے کہا کہ سینٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس کے تقریباً ۳۰۰۰۰؍اہلکار ہوا بازی کی حفاظت میں مصروف ہیں اور شہری ہوا بازی کی وزارت نے مزید۳؍ ہزارسپاہی مختص کیے ہیں۔ اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کے جیور میں آنے والے نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ آنے والے وقت میں ملک میں ہوا بازی کے شعبے میں تقریباً۹۰؍ ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ اس کے علاوہ اسی عرصے میں اندرون ملک پروازوں اور گھریلو فضائی مسافروں کی تعداد میں بھی تقریباً۵۰؍ فیصد اضافہ متوقع ہے۔

air india Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK