Inquilab Logo

ایران کا۲؍ ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

Updated: May 27, 2023, 11:51 AM IST | Tehran

دیرینہ دشمن اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں تک پہنچ سکتا ہے،ایک ہزار ۵۰۰؍کلوگرام اسلحہ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے

The scene of the testing of an Iranian missile with a range of 2,000 km
دو ہزار کلومیٹر تک نشانہ بنانے والے ایرانی میزائل کی ٹیسٹنگ کا منظر

ایران نے۲؍ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔خبروںکے مطابق ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا ہے، جس کاکہنا ہےکہ اس کے ہتھیار دیرینہ دشمن اسرائیل اور خطے میںموجود امریکی اڈوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
 امریکہ اور یورپی ممالک کی مخالفت کے باوجود ایران کاکہنا ہے کہ وہ اپنے ’دفاعی‘ میزائل پروگرام کو مزید توسیع دے گا۔ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی نےکہا کہ ایران کے دشمنوں کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ ہم ملک اور اس کی کامیابیوں کا دفاع کریں گے جبکہ ہمارےدوستوں کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ ہم علاقائی استحکام میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔
 ایران کے سرکاری ٹی وی نے بیلسٹک میزائل کے تجربے کی چند سیکنڈزکا ویڈیو نشر کیاجس کے بارے اس کا کہنا تھا کہ یہ ایران کے خرمشہر ۴؍ بیلسٹک میزائل کا اپ گریڈ ورژن تھا جس کی رینج۲؍ہزار کلومیٹر ہے اور یہ ایک ہزار ۵۰۰؍ کلو گرام وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
 سرکاری ٹی وی کا مزید کہنا تھاکہ مقامی طور پر تیارکردہ خیبر میزائل کی جدید ترین خصوصیات میں فوری تیاری اور لانچ کا ٹائم شامل ہے جو اسے اسٹریٹجک کے علاوہ ایک حکمت عملی کا ہتھیار بناتا ہے۔چند روز قبل ایک اعلیٰ اسرائیلی جنرل نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی تجویز پیش کی تھی کیونکہ ایران کی جوہری پیش رفت میں تیزی سے متعلق مغربی خدشات کے درمیان تہران کے ۲۰۱۵ءکے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے ۶؍عالمی طاقتوں کی کوششیں گزشتہ ستمبر سے تعطل کا شکار ہیں۔
 فرانس نے ایران پر بیلسٹک میزائل تجربے کےبعد جوہری معاہدے کی توثیق کرنے والی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا، جس کے بارے میں پیرس نے کہا کہ تہران کے جوہری پروگرام کے ’بلا رکاوٹ اضافے‘ کے پیش نظر یہ تشویشناک ہے۔فرانسیسی وزارت خارجہ کی ترجمان این کلیئر لیجینڈر نے بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ ’’ایران کے جوہری پروگرام میں مسلسل اضافے کے تناظر میں یہ سرگرمیاں زیادہ تشویشناک ہیں

tehran Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK