Inquilab Logo

کلیان:پانی کی قلت سے پریشان خواتین کا وارڈ آفس کے باہر احتجاج

Updated: October 01, 2022, 10:04 AM IST | Ajaz Abdul ghani | Mumbai

موسلا دھار بارش میں کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن( کے ڈی ایم سی) کو پانی سپلائی کر نے والے ڈیم لبریز ہو نے کے باوجود شہر کے لوگوں کو آبی بحران کا سامنا کر نا پڑرہا ہے۔

Outside KDMC`s `I` ward office, women protested.
کے ڈی ایم سی کے ’آئی‘ وارڈ آفس کے باہر خواتین نے راستہ روکو آندولن کیا۔

موسلا دھار بارش میں کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن( کے ڈی ایم سی) کو پانی سپلائی کر نے والے ڈیم لبریز ہو نے کے باوجود شہر کے لوگوں کو آبی بحران کا سامنا کر نا پڑرہا ہے۔  کلیان مشرق میںگزشتہ کئی ہفتوں سے پانی کی قلت کا سامنا کررہی خواتین نے سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کیا جس سے کچھ دیر کیلئے آمد ورفت تعطل کا شکار رہا۔عوامی نمائندے پانی کے مسئلہ پر خاموش ہیں جس کے باعث شہر یوں میں ان کے تئیں کافی نار اضگی پائی جارہی ہے۔  
 کلیان مشرق اور ڈومبیولی کے بیشتر حصوں میں بارش کے موسم میں بھی شہری پانی کی قلت سے پریشان  ہیں۔ بھوپر، داوڑی، کھڈے گولولی اور مانیرے جیسے علاقوں میں پانی کا پریشر کم ہونے سے خواتین کو رات بھر جاگ کر پانی بھر نا پڑرہا ہے۔ کچھ دن پہلے ٹاٹا ناکہ میں واقع دیشمکھ ہومس کے مکینوں نے راستہ روکو آند ولن کیا تھا۔
  جمعہ کو پانی کی قلت سے پر یشان کھڈے گولولی کی خواتین نے کے ڈی ایم سی کے ’ آئی‘ وارڈ آفس کے سامنے راستے پر بیٹھ کر احتجاج کیا ۔ اس علاقے میں کئی دنوں سے پانی کی قلت ہو نے سے ٹینکروں سے پانی سپلائی کیا جارہا تھا لیکن اب میونسپل انتظامیہ نے ٹینکروں کو بھی بند کردیا ہے۔ ایک جانب پانی کی کمی کے معاملے پر شہری سر اپا احتجاج ہے دوسری جانب عوامی نمائندے اور میونسپل انتظامیہ اس سنگین مسئلہ پر کوئی تو جہ نہیں دے رہا ہے۔  
   دریں اثناءخواتین کے جارحانہ رخ کو دیکھتے ہوئے محکمہ آب رسانی کے افسر شیلیش ملیکر نے پانی کا مسئلہ حل نہ ہونے تک مظاہر ین کے علاقہ میں روزانہ ایک مفت ٹینکر پانی دینے کی یقین دہانی کروائی  ۔اس یقین دہانی کے بعد خواتین نے احتجاج ختم کر دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK