Inquilab Logo

ہندوتوا کی پول کھولنے والے کنڑ اداکار چیتن کمار اہمسا گرفتار

Updated: March 22, 2023, 12:14 AM IST | Bangalore

:کنڑ فلموں کے مشہور اداکار چیتن کمار اہمسا کو بنگلور پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ انہیں پولیس نے ہندوتوا کی پول کھولنے اور اسے جھوٹا قرار دینے کی وجہ سےگرفتار کیا ہے۔

Chetan Kumar Ahimsa
اداکار چیتن کمار اہمسا

:کنڑ فلموں کے مشہور اداکار چیتن کمار اہمسا کو بنگلور پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ انہیں پولیس نے ہندوتوا کی پول کھولنے اور اسے جھوٹا قرار دینے کی وجہ سےگرفتار کیا ہے۔  دراصل چیتن کمارنے اپنے ایک ٹویٹ میں ’ہندوتوا‘ کے وجود کو جھوٹ پر مبنی مفروضہ قرار دیا تھا۔ چیتن کمار کے اس ٹویٹ کے بعد ہندوتوا ذہنیت کے یوزرس کے تلوئوں سے لگی اور سرپہ بجھی ۔ انہوں نے چیتن کمار کو نشانہ بنانا شروع کردیا جس کے بعد چیتن کے خلاف ہی کارروائی شروع ہو گئی  اور منگل کو انہیں گرفتار کرلیا گیا۔   چیتن نے  اپنے ٹویٹ میں ان پہلوؤں کو نشان زد کیا ہے جس کی وجہ سے وہ ہندوتوا کو جھوٹ پر مرکوز ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ ٹویٹ میں چیتن کمار نے لکھا تھا کہ ’’ہندوتوا پوری طرح جھوٹ پر مبنی مفروضہ ہے جسے فروغ دیا جا رہا ہے۔ ساورکر نے کہا تھا کہ ہندوستان تب بنا تھا جب  رام نے راون کو ہرایا اور ایودھیا واپس لوٹے ، یہ  ایک جھوٹ ہے۔ یہ بھی ایک جھوٹ ہے کہ  بابری مسجد،رام جنم بھومی ہے۔ یہ بھی جھوٹ ہے کہ اریگوڑا۔نانجیگوڑا ٹیپوسلطان کےقاتل ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ ہندوتوا کو سچائی سے ہرایا جا سکتا ہے۔‘‘
 ہندوتوا کی پول کھولنے والے اس ٹویٹ  نے بھگوا دھاریوں کو اوپر سے نیچے تک سلگاکر رکھ دیا۔ ان کے خلاف کیس درج ہو گیا  اور منگل کو انہیں  بنگلور کے شیسادریپورم پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ حالانکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب چیتن کمار نے کوئی متنازع ٹویٹ کیاہو۔ اس سے پہلے بھی  وہ ہندوتوا کی پول ایسے ہی ٹویٹس اور بیانات کے ذریعے کھول چکے ہیں اور اسی وجہ سے وہ سرخیوں میں رہتے ہیں لیکن اس مرتبہ کرناٹک میں الیکشن کی وجہ سے بی جے پی حکومت اپنا ووٹ بینک مضبوط کرنا چاہتی ہے اسی لئے یہ گرفتاری ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK