راجیہ سبھا کے ایم پی کپل سبل نے کہا کہ ’’ وزیر اعظم نریندر مودی کے منی پور پر بیان دینے اور سوالوں کے جواب دینے سے انکارکرنے پر جمہوریت کا مندر درہم برہم ہے‘‘
EPAPER
Updated: July 24, 2023, 3:57 PM IST | New Delhi
راجیہ سبھا کے ایم پی کپل سبل نے کہا کہ ’’ وزیر اعظم نریندر مودی کے منی پور پر بیان دینے اور سوالوں کے جواب دینے سے انکارکرنے پر جمہوریت کا مندر درہم برہم ہے‘‘
راجیہ سبھا کے ایم پی کپل سبل نے کہا کہ ’’ وزیر اعظم نریندر مودی کے منی پور پر بیان دینے اور سوالوں کے جواب دینے سے انکارکرنے پر جمہوریت کا مندر درہم برہم ہے۔‘‘ واضح رہے کہ سبل کا یہ تبصرہ نائب صدر جگدیپ دھنکر کے بیان دینے کے ایک دن بعد سامنےآیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جمہوریت کے مندروں کو داغدار کرنے کیلئے خلل اور خلفشار کو حکمت عملی کے طور پر ہتھیار بنایا گیا ہے۔اس ضمن میں کپل سبل نے ٹویٹ کے ذریعے نائب صدر جمہوریہ کو کہاکہ جمہوریت کے مندروں کو داغدار کرنے کیلئے خلل کو ہتھیار بنایا جا رہا ہے۔ جب وزیر اعظم منی پور پربیان اور سوالو ں کے جواب دینے سے انکار کریں تب ہی جمہوریت کا مندر درہم برہم ہوتا ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے منی پور پر وزیر داخلہ کے جواب کے ساتھ مختصر مدت کی بحث پر اتفاق کیا ہے لیکن اپوزیشن پہلے وزیر اعظم کے بیان کےمطالبے پر اٹل ہے۔اتوار کو وگیان بھون میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے صد سالہمجلس سے خطاب کرتے ہوئے، دھنکر نے کہا کہ تعلیم معاشرے کی ترقی کیلئے اہم ہے۔ نوجوانوں سےگزارش ہے کہ وہ خود کو با اختیار بنائیں ۔ جمہوریت خلل نہیں بلکہ عوام کی بھلائی کو محفوظ بنانے کیلئے مکالمے ،گفتگو اوربحث و مباحثہ کے مانند ہے۔منی پور معاملے پر اپوزیشن اور حکومت کےمابین تعطل کے درمیان مانسون سیشن کے دوران لوک سبھا اور راجیہ سبھا کام کرنے میں ناکام رہے