Inquilab Logo

نومولود بچوں کیلئے ریاست گیر مشن تھائیرائڈ کا آغاز

Updated: April 02, 2023, 1:06 AM IST | saadat khan | Mumbai

بچے کی پیدائش کے ۴؍دنوںمیں تھائیرائڈکا ٹیسٹ کروایا جائے گا، جے جے اسپتال میں اس کیلئے علاحدہ اوپی ڈی شروع کی گئی

Now newborn babies will be tested for thyroid
اب نومولود بچوں کا تھائیرائڈ کا ٹیسٹ کیا جائے گا

نوزائیدہ بچوں میں تھائیرائڈ کی شکایت کی جانچ کیلئے ریاستی حکومت نے بچے کی پیدائش کے ۴؍دنوںمیں یہ جانچ کروانے کیلئے ریاست کےسبھی  اسپتالوں میں تھائیرائڈ،اوپی ڈی شروع کرنے کا اعلان کیاہے۔ساتھ ہی مشن تھائیرائڈ کے ذریعے نو مولودبچوںمیں اس بیماری کی جانچ کی جائے گی۔ جےجے اسپتال میں اس کیلئے علاحدہ اوپی ڈی کا آغاز کیاگیاہے۔
  واضح رہےکہ حاملہ خواتین میں تھائیرائڈ  کے انفیکشن کے پائے جانے کا زیادہ امکان ہوتاہے ۔ جس کی وجہ سے نومولو د بچوں کا بھی ان خواتین کے انفیکشن سے متاثرہونے کا پورا امکان ہوتاہے ۔ اگر وقت پر ان بچو ں میں پائے جانےوالے تھائیرائڈ کی جانچ نہ کی گئی تو اس کا اثر بچوں کے دماغ پر ہوسکتا ہے۔اس لئے ریاستی حکومت نےسبھی اسپتالوںمیں  نومولودبچوںکی جانچ کیلئے ’مشن تھائیرائڈ‘شروع کیا ہےتاکہ مستقبل میں آنےوالی نسل صحت مند رہے۔ اس جانچ کیلئے تمام اسپتالوںمیں ضروری میڈیکل کٹ دستیاب ہے۔
 مشن تھائیرائڈ کے ذریعے بچے کی پیدائش کے ۴؍دنوںمیں اس کی تھائیرائڈ کی جانچ کی جائے گی۔اگر وقت پر یہ جانچ نہیں کی گئی تونومولود بچوں کو متعدد قسم کی بیماریاں ہوسکتی ہیں مثلاً  ان کا پیٹ  ڈھلا ہوسکتاہے، ان کی جلد خشک ، سوچنے کی قوت متاثر ہوسکتی ہےاور وہ سست دکھائی دیں  گے۔اگر ۴؍دنو ں میںان بچوںکے تھائیرائڈکی جانچ نہیں کی گئی تو  انہیں سائڈ ا                                      یفیکٹس ہونے کا امکان بڑھ جاتاہے۔ اس لئے پیدائش کے ۴؍ دنوںمیں ان کی تھائیرائڈ کی جانچ کرنا ضروری ہے۔ یہ جانچ میڈیکل کالجوں میں شروع کئے جانے والے تھائیرائڈ اوپی ڈی میں کی جاسکتی ہے۔جے جے اسپتال میں اس کیلئے علاحدہ اوپی ڈی شروع کی گئی ہےجہاں جانچ کیلئے درکار کٹ دستیاب ہے۔ میڈیکل ایجوکیشن منسٹر گریش مہاجن کی تجویز  پرریاستی حکومت نےمشن تھائیرائڈ شروع کیاہے۔ جس کے ذریعے بالخصو ص حاملہ خواتین کی تھائیرائڈ کی جانچ کی جائے گی اور جو خواتین تھائیرائڈ سے متاثرہیںان کاعلاج کیا جائے گا۔ ساتھ ہی حاملہ خواتین میںتھائیرائڈ کے مرض سے متعلق بیداری پیداکی جائے گی۔ ریاست میں تقریباً ڈھائی لاکھ خواتین تھائیرائڈ سے متاثر ہیں۔ ان میں سے بیشتر نے معلومات نہ ہونے سے تھائیرائڈ کی جانچ نہیں کروائی ہے۔
 جے جےاسپتال کے کان ناک اور گلے کے ڈپارٹمنٹ اور مشن تھائیرائڈکے ہیڈڈاکٹر سرینواس چوان نے بتایاکہ’’ریاست کے تمام سرکاری اسپتالوںاورمیڈیکل کالجوںمیں ہر جمعر ات کو تھائیرائڈکیلئے اوپی ڈی شروع کی گئی ہے۔ان اسپتالوںمیں سرجیکل ڈاکٹر اور ناک کان اور گلے کے ڈاکٹرمل کر تھائیرائڈ کے مریضوںکا علاج کریں گے۔‘‘ 

newborns Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK