Inquilab Logo

تاریخی ہافکن انسٹی ٹیوٹ میں ’ہیریٹیج واک‘ کا آغاز

Updated: November 30, 2022, 1:45 AM IST | Mumbai

تاریخ اور سیاحت میں دلچسپی رکھنے والے افراد اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں

The beautiful building of Hoffkin Institute in Parel.
پریل میں واقع ہافکن انسٹی ٹیوٹ کی خوبصورت عمارت۔

ڈائریکٹوریٹ آف ٹور ازم نے تاریخی ریسرچ انسٹی ٹیویٹ ہافکن انسٹی ٹیوٹ میں ایک ’ہیریٹیج واک‘ کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد تاریخ اور فن تعمیر کے ورثے کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے، جیسا کہ ممبئی میں ہائی کورٹ ہیریٹیج واک ہے۔سیاح ہفتہ سنیچر اور اتوار کو ہافکن انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کر سکیں گے ۔  ہیریٹیج واک کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے کا ہوگا۔ 
  اس سلسلے میں سیاحت کے وزیر منگل پربھات لودھا نے بتایا کہ اس ٹور کے ٹکٹ آن لائن  bookmyshow.com‏ پر  حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر ہیریٹیج واک کے آغاز کے لئے  ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے  گئے۔ ورثے کے شائقین کیلئے  پہلا ہیریٹیج ٹور ۲۷؍ نومبر ۲۰۲۲ء سےشروع کیا گیا ہے۔ یہ واک صبح۱۰؍بجکر ۱۱؍منٹ سے دوپہر ۱۲؍  بجکر۵۴؍منٹ پرکی گئی۔ وزیر سیاحت منگل پربھات  نے امید ظاہر کی کہ تاریخ اور سیاحت  میں دلچسپی رکھنے والے افراد اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔
  ہافکن انسٹی ٹیوٹ فار ٹریننگ، ریسرچ اینڈ ٹیسٹنگ ہندوستان کے قدیم ترین بائیو میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں سے ایک ہے ۔یہ انسٹی ٹیوٹ ریاستی اور مرکزی صحت عامہ کے افسران کے ساتھ کام کرتی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کو عالمی ادارہ صحت نے طاعون کیلئے  ایک حوالہ لیبارٹری کے طور پر کام کرنے کیلئے  مدعو کیا ہے۔
 ڈائریکٹوریٹ آف ٹورازم، ڈاکٹر بی این پاٹل  کے مطابق ’’اس ہیریٹیج ٹور کا واحد مقصد لوگوں کو فن تعمیر کو دکھانا ہے جس میں سائنس اور آرٹ کا امتزاج ہے۔ ونٹیج فوٹو گیلری لوگوں کو ادارے کی شاندار  تاریخ  سے واقف کرئے گی ۔ تعمیراتی شاہکار جو ممبئی کے گورنر کی رہائش گاہ ہے۔ انسٹی ٹیوٹ میں مختلف جرثوموں کی نقلیں ہیں اور ساتھ ہی اس کی نقل بھی ہے کہ طاعون کی ویکسین کیسے تیار کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK