Inquilab Logo

معروف مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ گرفتار، شوہر پر بھی گرفتاری کی تلوار

Updated: November 22, 2020, 6:30 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

گھر پر چھاپے میں ۸۶؍ گرام گانجا ملنے کے بعد دونوں نے منشیات کے استعمال کا اعتراف کرلیا، مزید دو جگہوں پر چھاپے

Bharti Singh - PIC : Agency
بھارتی سنگھ گرفتاری سے قبل نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے دفتر کے باہر۔(ایجنسی

سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کی جانچ  کے دوران سامنے آنے والے منشیات  کےکیس میں اینٹی کرپشن بیورو (این سی بی ) نے سنیچر کو معروف  مزاحیہ اداکارہ  بھارتی سنگھ کو اندھیری میں ان کے گھر پر چھاپہ مارنے اور وہاں منشیات برآمد ہونے کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔ این سی بی کے مطابق بھارتی سنگھ کے گھر سے  ۸۶ء۵؍ گرام گانجا برآمد ہواہے جو منشیات کے قوانین کے مطابق’’قلیل مقدار ‘‘  کے زمرے میں  آتا ہے۔ذاتی استعمال کیلئے ایک ہزار گرام تک گانجا کو ’’قلیل مقدار‘‘ مانا جاتا ہے جس  کیلئے ۶؍ ماہ قید یا ۱۰؍ ہزار روپے جرمانہ یا دونوں ہوسکتے ہیں۔کاروباری مقصد سے ۲۰؍ کلو یا اس سے زیادہ مقدار میں گانجا ملنے کی صورت میں   ۲۰؍ سال تک کی قید ہوسکتی ہے۔اس سے کم مقدار پر ۱۰؍ سال تک کی سزا کا التزام ہے۔  این سی بی  کی ریلیز کےمطابق’’بھارتی سنگھ اوران کے شوہر ہرش نے گانجا استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ بھارتی سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان کے شوہر سے  پوچھ تاچھ چل رہی ہے۔‘‘ اس سے قبل گھر پر چھاپہ ماری کے بعد  بھارتی سنگھ اوران کے شوہر ہرش لِباچیاکو تحویل میں لے کر این سی بی کے دفتر لے جایاگیا۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK