• Sun, 08 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

روہتک اور کھرگودا میں پہلوانوں کی حمایت میں مہا پنچایت، ہزاروں کی تعداد میں دہلی پہنچنے کا فیصلہ

Updated: May 07, 2023, 10:24 AM IST | new Delhi

وزیراعظم کی خاموشی پر سوال، مظاہرین نے قانونی لڑائی کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے ۲؍ کمیٹیاں بنائیں، ڈی راجا جنتر منتر پہنچے

CPI leader D Raja consoling female wrestler Sakshi Malik at Jantar Mantra. (PTI)
سی پی آئی لیڈر ڈی راجا جنتر منتر پر خاتون پہلوان ساکشی ملک کو تسلی دیتے ہوئے۔ ( پی ٹی آئی )

   وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے بھلے ہی جمعہ کو یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ حکومت نے پہلوانوں  کے تمام مطالبات مان لئے اس لئے انہیں لوٹ جانا اور پولیس کو جانچ مکمل کرنے دینا چاہئے مگر احتجاج میں شدت آنے کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔  ایک طرف جہاں سینئر لیڈر کپل سبل نے  وزیراعظم کی خاموشی  پر سنیچر کو تلخ سوال کئے  وہیں ہریانہ سمیت کئی علاقوں میں پہلوانوں کے حق میں  مظاہرے کئے گئے۔ 
  پہلوانوں کی حمایت میں جگہ جگہ مظاہروں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔اس بیچ روہتک اور کھرگودا میں سنیچر کو پہلوانوں کے حق میں کھاپوں نے مہا پنچایتوں کا انعقاد کیا ۔ روہتک میں مظاہرہ میں شامل ہونے کیلئے اتوار کو  ہزاروں کی تعداد میں جنتر منتر کیلئے مارچ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کھرگودا  کے پیپلی ٹول پر کسانوں کی مہا پنچایت میں ۸؍ مئی کو دہلی کیلئے نکلنے کافیصلہ کیاگیاہے۔اس بیچ عام آدمی پارٹی کی جانب سے اتوار کو دہلی میں پہلوانوں کے حق میں مہا پنچایت کے انعقاد کا اعلان کیاگیا ہے۔ پیپلی میں مہا پنچایت کی قیادت کرنے والے نوجوان کسان لیڈر ابھی منیو کوہاڑ نے بتایا کہ ہریانہ، پنجاب اور اتر پردیش کے ہزاروں  کسان ۸؍ مئی کو جنتر منتر پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب کی بار دہلی کے جنتر منتر پر کسان آر پار کی لڑائی  کے موڈ میں  ہیں۔  اُدھر روہتک میں ہونےوا لی کھاپ مہا پنچایت میں  پورے ہریانہ کی ۳؍ کھاپوں نے حصہ لیا اور فیصلہ کیا کہ تمام کھاپوں کے نمائندے اتوار کو دہلی کیلئے روانہ ہوں گے۔ 
  اس بیچ جنتر منتر پر سینئر لیڈروں  کے پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سنیچر کو سی پی آئی لیڈر ڈی راجا نے ونیش پھوگاٹ، ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا سے مل کر ان کی لڑائی میں ساتھ ہونے کا یقین دلایا۔ اُدھر سپریم کورٹ سے مقدمہ خارج ہونے کے بعد آئندہ کی قانونی لڑائی کیلئے کسانوں نے ۲؍ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو مستقبل کی حکمت عملی پر مشورہ دیں گی۔ فی الحال پہلوانو ں کو اس بات کا انتظار ہے کہ پولیس برج بھوشن کے خلاف درج شکایت پر شکایت کنندہ پہلوانوں کے بیانات دفعہ ۱۶۴؍ کے تحت مجسٹریٹ کی موجودگی میں درج کرلے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK