Inquilab Logo

ماہم کے ۱۰؍روزہ میلے کا آغاز۔ممبئی پولیس نے پہلا صندل پیش کیا ۔۴۰۰؍ صندل پیش کئے جانے کی توقع

Updated: December 09, 2022, 9:47 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

: یہاں ماہم کے ۱۰؍روزہ میلے کا آغاز۸؍دسمبر کو نقارہ بجاکر کیا گیا ۔دوسال بعدپہلا موقع ہے جب کووڈبحران سے قبل جیسی رونق لوٹ آئی ۔

Police officers carrying sandal to the dargah of Hazrat Makhdoom Ali Mahaimi
حضرت مخدوم علی مہائمیؒ کی درگاہ پرصندل لے جاتے ہوئےپولیس افسران۔ (تصویر: اتل کامبلے)

  یہاں ماہم کے ۱۰؍روزہ میلے کا آغاز۸؍دسمبر کو نقارہ بجاکر کیا گیا ۔دوسال بعدپہلا موقع ہے جب کووڈبحران سے قبل جیسی رونق لوٹ آئی ۔ مہاراشٹر اورملک کے الگ الگ حصوں سے تاجرانواع واقسام کی اشیاء لے کر اس میلے میںآئے ہیں۔ ۱۷؍دسمبر تک چلنے والے اس ۱۰؍ روزہ میلے میںمجموعی طور پر۴۰۰؍ صندل پیش کئے جانے کی توقع ہے۔
 ممبئی پولیس کا حضرت مخدوم علی مہائمی   ؒسے خاص تعلق ہے۔ اس لئے سابقہ روایات کے مطابق پہلا صندل ممبئی پولیس کی جانب سے جمعرات کو پیش کیا گیا،اس کےبعد ماہم درگاہ کی جانب سے پیش کیا گیا ۔ چونکہ بڑی تعداد میںعقیدت اورتفریح کرنے کی غرض سے لوگ میلے میں آتے ہیںاس لئے ان کی حفاظت اوربہترانتظامات کے تحت سی سی ٹی وی کیمروں،۲۰۰؍رضاکاروں اورپولیس کے جوانوں کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے۔ اس تعلق سےبی ایم سی ،کلکٹر، فائربریگیڈ ، پولیس اوردیگرایجنسیوںکی درگاہ انتظامیہ کے ہمراہ میلے سے قبل میٹنگ ہوئی اور انتظامات کے تعلق سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔یہ تفصیلات ماہم درگاہ کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نے جمعرات کومنعقدہ  پریس کانفرنس میں  ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کوبتائیں۔
 درگاہ انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیاکہ یہ عرس نہیںہے بلکہ میلہ ہے جس کابرسہا برس سے انتظام کیا جاتا ہے۔اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیاکہ صندل لانے اور پیش کرنے کے دوران ناچ گانا، آتش بازی اوردیگرایسے غیر شرعی عمل سے گریزکیاجائے اورقطب کوکن کی بارگاہ میںصندل پیش کرتے وقت ادب اورسلیقے کاپاس رکھا جائے  تاکہ اچھا پیغا م عام ہواوریہ پتہ چل سکے کہ بزرگوں کے آستانے پر حاضری کا کیا طریقہ ہوتا ہےاورکن چیزوں کوملحوظ رکھنا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کسی کوشکایت کا موقع بھی نہیں ملے گا۔
  ماہم درگاہ کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نے پریس کانفرنس میںیہ بھی بتایاکہ’’ لوگوں میں بڑی بے چینی تھی کیونکہ ۲؍ سال قبل سے کووڈبحران کےسبب میلہ نہیںلگتا تھا لیکن اس دفعہ لوگو ں میںکافی جوش وخروش ہے اوراسی حساب سے درگاہ انتظامیہ کی جانب سے بھی تمام ایجنسیوں کے ہمراہ بات چیت کرتے ہوئے تیاری کی گئی ہےتاکہ حضرت پیرمخدوم علی مہائمی ؒ کے آستانے پرآنے والے عقیدت مندوں کو کوئی دقت نہ ہو۔‘‘انہوںنےیہ بھی کہاکہ ’’ان۱۰؍دنوںکیلئے روشنی کا خاص انتظام کیاگیا ہے ۔اس کے علاوہ درگاہ شریف کھلنے اوربند ہونےکے اوقات میں ان ۱۰؍دنوں کیلئےیہ تبدیلی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  ’’حضرت مخدوم علی مہائمی ؒ کی درگاہ فجر کی نمازکے بعدکھلے گی اور رات میںایک بجے کے بعد تک کھلی رہے گی ، خدمت کے بعد ڈیڑھ بجے بند ہوگی۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK