Inquilab Logo

من سکھ ہیرین کو قتل سے قبل کلوروفام سنگھا کربے ہوش کیا گیا تھا

Updated: March 19, 2021, 11:16 AM IST | Agency | Mumbai

جے جے اسپتال کی طبی رپورٹ۔ تصدیق کیلئے اے ٹی ایس نے پیر کی ہڈیوںکے گودے کا نمونہ ہریانہ فورینسک لیباریٹری روانہ کیا

Man Sikh Haren
من سنگھ ہیرین

 معروف صنعتکار مکیش امبانی کو دھمکانے کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں  این آئی اے نے پولیس آفیسر سچن وازے کو گرفتار کیا ہے جبکہ اس  معاملے  میں استعمال ہونے والی مہندرا اسکارپیو کے مالک من سکھ ہیرین کی پر اسرار موت کی جانچ مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ(اے ٹی ایس) کر رہا ہے۔حالانکہ ہیرین کی موت ہنوز معمہ بنی ہوئی ہے لیکن ان کی موت سے متعلق جے جے اسپتال میں  سائنسی اور طبی جانچ کی رپورٹ کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ ہیرین کو کھاڑی میں پھینکنے سے قبل کلورو فام سنگھایا گیا تھا ۔
  اے ٹی ایس نے یہ شبہ بھی ظاہر کیا ہے کہ جب ہیرین کو پانی میں پھینکا گیا،  اس وقت وہ زندہ اور نیم بے ہوش تھا ۔ اس سے قبل اس کے ہاتھ باندھ کر اور منہ میں کپڑا ٹھونس کر اسے کھاڑی میں پھینکا گیا تھا ۔ اے ٹی ایس نے جے جے اسپتال سے حاصل شدہ رپورٹ کی بنیاد پر یہ بھی کہا ہے کہ جب من سکھ کو کھاڑی میں پھینکا گیا تھا، اس وقت اس کے پیروں میں چوٹ لگی تھی ۔ من سکھ کے پانی میں پھینکے جانے سے قبل زندہ ہونے اور اس کے پیروں میں چوٹ لگنے کی تصدیق کیلئے اے ٹی ایس نے من سکھ کی ہڈیوں کے گودے کا نمونہ ہریانہ فورینسک سائنس لیباریٹری روانہ کیا ہے ۔
 دریں اثناء سائنسی اور طبی رپورٹ سے موت کا پتہ لگانے والی ایجنسی اب تک اس نتیجہ پر نہیں پہنچ سکی ہے کہ اسے کس نے ، کتنے لوگوں نے مل کر مارا تھا اور اس کی وجہ کیا تھی ؟
 واضح رہے کہ ممبرا ریتی بندر کھاڑی سے من سکھ کی لاش ملنے کے بعد ان کی بیوہ وِملا نے نامعلوم  افراد کے ذریعے قتل کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے  پولیس آفیسر سچن وازے کو ہیرین کی موت کا ذمہ دار قرار دیا تھا ساتھ ہی یہ بھی الزام لگایا تھا کہ وازے نےاس  معاملے میں گرفتار ہونے اور چند دنوں میں ضمانت پر رہا کرا لینے کا وعدہ بھی کیا تھا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK