Inquilab Logo

یکم جنوری سے آپ کے معاشی معاملات میں کئی تبدیلیاں آنے والی ہیں

Updated: December 29, 2022, 12:11 PM IST | New delhi

اہم کمپنیوں کی کاروں کے دام میں اضافہ ہوگا ، ایچ ڈی ایف سی میں لاکر کیلئے ہر سال معاہدہ کرنا ہوگا، جبکہ جی ایس ٹی کی شرحوں میں تبدیلی ہوگی

HDFC tightens rules for consumers (File)
ایچ ڈی ایف سی نے صارفین کیلئے ضوابط سخت کئے ہیں( فائل)

نئے سال میں آپ  کے معاشی معاملات میں بہت سی  تبدیلیاں ہونے والی ہیں جس کا اثر سیدھا عام آدمی پر پڑے گا۔ اس میں بینک لاکر سے لے کر کار خریدنے  تک  کے معاملے میں آنے والی  تبدیلیاں شامل ہیں۔  یہ تبدیلیاں یکم جنوری ہی سے شروع ہو جائیں گی۔
   ان میں سے ایک گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ ایک تاریخ سے کئی بڑی کمپنیاں اپنی کاروں کی قیمت بڑھانے والی ہیں۔ ان میں ماروتی، ہونڈا، کیارا انڈیا اور ہنڈائی جیسی مشہور کمپنیاں شامل ہیں۔ یہ کمپنیاں ۳۰؍ ہزار سے ۵۰؍ ہزار تک کا اضافہ کرنے والی ہیں۔اس کا اعلان انہوں نے پہلے ہی کر دیا ہے
 دوسری تبدیلی بینک لاکر سے متعلق ہے۔ آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ آپ نے پہلی تاریخ سے بینک لاکر استعمال کرنے کیلئے  نئے لاکر معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آپ کو یہ معاہد ہر سال نہیں کرنا پڑتا تھا۔
     اس کے علاوہ کچھ بینکوں کے کریڈٹ کارڈ سے متعلق  قوانین میں بھی تبدیلی ہونے جا رہی ہے۔ مثال کے طور پر ایچ ڈی ایف سی بینک کریڈٹ کارڈ کے انعامات پوائنٹ اور فیس کے ڈھانچے کو تبدیل کر ے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایس بی آئی نے اپنے سمپلی کلک کارڈ ہولڈرز کیلئے کچھ اصولوں میں بھی تبدیلی کی ہے۔
یکم جنوری سے جی ایس ٹی کے اصول بھی بدل جائیں گے۔ اب ۵؍ کروڑ سے زیادہ سالانہ کاروبار کرنے والے تاجروں کیلئے ای-انوائس بنانا ضروری ہو گا۔
  ان تبدیلیوں میں کاروں کی قیمت اور  ایچ ڈی ایف سی کےلاکر کا معادہ عوام کو زیادہ پریشان کر سکتا ہے ۔ یاد رہے کہ کاروں کی فروخت یوں بھی بازار میں کم ہوگئی ہے ۔ ایسی صورت میں یہ کمپنیاں قیمتوں میں مزید اضافہ کر رہی ہیں۔  اس طرح اب کاریں متوسط طبقے سے مزید دور ہو جائیں گی۔ ساتھ ہی لاکر کے معاہدے سے ہو سکتا ہے کہ ہر سال فیس میں تبدیلی ہو اس لئے  صارفین کو تھوڑی پریشانی ہو سکتی ہے۔ ویسے ماہرین نے روزگار کے معاملے میں ۲۰۲۳ء کے بھی ایک برا سال ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

HDFC GST Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK