Inquilab Logo

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں برفانی طوفان،لاس اینجلس کےلاکھوں افراد بجلی سےمحروم

Updated: February 28, 2023, 1:35 PM IST | Los Angeles

برفانی طوفان اور بارش سے لاس اینجلس میں تقریباً ۸۵ ؍ہزار گھروں اورکاروباری مراکز کی بجلی منقطع، ایک بڑی تعدا د اپنی گاڑیوں میں را ت گزارنے پر مجبور ،آئندہ ۸۰؍ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتا سےہوائیں چلنے کی پیش گوئی

The California Department of Transportation tweeted this photo.
کیلیفورنیا کے محکمۂ ٹرانسپورٹ نے یہ تصویر ٹویٹ کی ۔

:امریکہ کی ریاست  کیلیفورنیا  کے شہر لاس اینجلس میں برفانی طوفان کے  سبب ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میںلاکھوں افرا د اندھیرے میں رہنے پرمجبور ہیں۔  ان کیلئے سردی سے بچنے کیلئے حرارت کا بھی انتظام نہیں ہے۔ 
   میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا میں  گزشتہ ایک ہفتے سے  وقفے سے وقفے بر ف باری ہورہی ہے  ۔ سنیچر  اس نے  طوفان کی شکل اختیار کرلی  ۔  اتوار کو   لاس اینجلس میں بلند مقامات پر برف باری ریکارڈ کی گئی  جبکہ دیگر حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ 
  مقامی افراد کے مطابق بارش سے لاس اینجلس میں کئی اہم شاہراہیں پانی میں ڈوبنے اور کہیں کہیں برف باری کے سبب بند ہوگئی ہیں۔ برفانی طوفان اور بارش کی وجہ سے لاس اینجلس میں تقریبا ۸۵ ؍ہزار گھروں اورکاروباری مراکز کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔ 
  یادر ہےکہ سان فرانسسکو میں برفانی طوفان کےنتیجے میں سرد موسم کا نیا ریکارڈ بننےکا امکان ہے۔  قبل ازیں سیکرامنٹو کے باشندوں کو  آئندہ بدھ تک غیرضروری سفر سےگریز کرنےکی ہدایت دی گئی ہے جبکہ کیلیفورنیا میں طوفان کے نئے دور کے بعد آئندہ ۸۰ ؍کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
  امریکہ کے شمال مغربی ساحل سے شروع ہونے والی شدید برف باری اور کئی علاقے متاثر ہونے کے  سبب کئی شہروں میں زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے جبکہ سڑکوں پر  ایک بڑی تعداد نے رات اپنی گاڑیوں میں گزاری۔
 امریکی میڈیا کے مطابق خراب موسم کے  سبب کیلیفورنیا کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستیں بھی متاثر ہوئی ہیں ۔ مختلف علاقوں میں  ہزاروں گھروں اور کاروباری مراکز بجلی سے محروم ہو گئے  ۔  اس دوران ہزاروں  پروازیں منسوخ کی گئیں۔
  یادر ہےکہ کیلیفورنیا سے قبل بر  ف باری کے سبب مشی گن ، ایلیونز ،  نیو یارک اور ونکانسن میں بھی  بجلی کی سپلائی کچھ مدت کیلئے منقطع  کی گئی۔ محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق برف باری لاس اینجلس کے اونچے علاقوں کو متاثر کرے گی ۔ آئندہ  ۱ء۵ ؍میٹر تک  بر ف جمع ہوسکتی ہے ۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے  خطے میں بر فانی  طوفان کے ساتھ ساتھ چٹان کھسکنےکا  بھی خطرہ بڑھ جائے گا۔
  ادھرکیلیفورنیا کا محکمۂ ٹرانسپورٹ سڑک  حادثات کو روکنے کیلئے کوشاں ہے ۔وہ مسلسل ٹویٹ کرکے مختلف شاہراہوں کی صورتحال سے عوام کو آگاہ کر رہا ہے اور ضرورت کے وقت ہی گھر سے نکلنے کی ہدایت د ے رہا ہے۔ 

california Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK