Inquilab Logo

موسلادھار بارش کی وجہ سے ممبئی ، نوی ممبئی ، تھانے اورپال گھر کے اسکولوں میں چھٹی دے دی گئی

Updated: July 15, 2022, 11:00 AM IST | saadat khan | Mumbai

متعدد نجی اسکول بند رہے لیکن واضح ہدایت نہ ہونے سےمیونسپل اسکول جاری رہے۔یونیورسٹی نےتمام امتحانات منسوخ کردیئے۔چھٹی کی اطلاع تاخیر سےملنے پروالدین ناراض

Only a few children are seen in the class of a municipal school.
ایک میونسپل اسکول کی کلاس میںچندبچے ہی نظر آرہے ہیں۔ (تصویر: انقلاب)

ممبئی میں موسلادھار بارش اور  تھانے،نوی ممبئی اور پال گھر میںطوفانی بارش کی پیش گوئی کے سبب جمعرات کو اسکولوں میں تعطیل دے دی گئی لیکن ممبئی میں واضح ہدایت نہ ہونے سےمیونسپل اسکول جاری رہیں ۔ تاہم بچوں کی  حاضری کم رہی ۔ والدین نے چھٹی سےمتعلق تاخیر سے اطلاع ملنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔دریں اثناء ممبئی یونیورسٹی نے جمعرات کو ہونےوالے تمام امتحانات منسوخ کر دیئے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق منسوخ کئے گئے امتحانات کی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔
 ممبئی کے اسکولوں میں چھٹی کا اعلان نہیں کیاگیاتھا۔اس لئے بدھ کی دیررات تک طلبہ ،والدین، اسکول انتظامیہ اور اساتذہ تذبذب کا شکار رہے ۔ بی ایم سی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے جمعرات کو اسکول میں چھٹی سے متعلق ہدایت جاری نہیں کی تھی جس کی وجہ سے میونسپل اسکول جاری رہے مگربچوں کی حاضری کم رہی ۔ حالانکہ ڈپٹی ایجوکیشن ڈائریکٹر سندیپ سانگوے کی طرف سے بدھ کی دیر رات  جمعرات کو ممبئی کے اسکولوںمیں تعطیل سے  سرکیولر جاری کیاگیاتھا مگر بی ایم سی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اس بارےمیں کسی طرح کا اعلان نہیں کیاتھا۔ اس سرکیولر کی وجہ سے متعدد نجی اسکولوںنے جمعرات کو اسکول میں تعطیل کا میسیج دیر رات والدین کو روانہ کردیا تھا۔تاہم جووالدین میسیج نہ دیکھ سکے ،  وہ جمعرات کی صبح معمول کےمطابق بچوںکو اسکول لے کر پہنچے تو  انہیںچھٹی کا پتہ چلا۔ اس سے  انہیںپریشانی اُٹھانی پڑی۔
 جنوبی ممبئی کے ایک نجی اسکول کے انچارج ٹیچر نے بتایاکہ ’’ممبئی میں جمعرات کو اسکول بندہونے سےمتعلق کسی طرح کی وضاحت نہ ہونے سے بدھ کو طلبہ ، والدین اور اساتذہ میں تذبذب کا ماحول تھا۔ رات ساڑھے ۱۰؍بجے ڈپٹی ایجوکیشن ڈائریکٹر سندیپ سانگوے کی طرف سے جاری کیا جانے والا سرکیولر ہمیں اسکول گروپ میں موصول ہوا جس میں جمعرات کو چھٹی دینےکی اطلاع تھی۔ بعدازیں ہمارے مینجمنٹ کی طرف سے بھی جمعرات کوچھٹی کی ہدایت دی گئی ۔ رات ساڑھے ۱۱؍ بجے کےبعد ہم نے والدین کوچھٹی سےمتعلق اطلاع دی۔ تاخیر کی وجہ سے متعدد والدین میسیج نہیں دیکھ سکے۔ اس لئے کچھ والدین اپنے بچوںکے ساتھ اسکول  آئے   اور اسکول پہنچنے پر انہیں چھٹی کی اطلا ع دی گئی ۔‘‘
   ایک اُردو میڈیم میونسپل اسکول کے معلم نے بتایاکہ ’’ واضح ہدایت نہ ہونے سے طلبہ اور سرپرستوںکو پریشانی کا سامنا کرنا   پڑا۔ ڈپٹی ایجوکیشن ڈائریکٹر کی طرف سے جمعرات کو چھٹی اور بی ایم سی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے چھٹی نہ ہونے کی اطلاع سےبالخصوص والدین کو پریشانی ہوئی ۔ مبہم ہدایت اور بارش سے جمعرا ت کو ہمارے اسکول میں تقریباً ۲۰؍فیصد طلبہ ہی کی حاضری درج کی گئی۔‘‘
 مدنپو رہ کے ایک  اُردو میڈیم میونسپل اسکول کے ٹیچر نے بتایا کہ ’’ تھانے ،نوی ممبئی اور پال گھر وغیرہ میں جمعرات کو اسکولوں میں تعطیل کے اعلان سے ممبئی شہرو مضافات کےطلبہ اور والدین تذبذب کا شکارہوگئے۔ دوسرے بارش سے اسکولوںمیں حاضری کم رہی ۔ کچھ والدین بچوںکے ساتھ اسکول ضرور آئے مگر موسم کا مزاج دیکھ کر وہ بچے کو لے کر گھرلوٹ گئے۔ ‘‘
 محکمہ ٔ مو سمیات کی طرف سے پال گھر میں جمعرات کو موسلادھار بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر  ڈسٹرکٹ کلکٹر مانک گرسل نے جمعرا ت کو تمام اسکولوں ،کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروںکو بندرکھنے کا اعلان کیاتھا۔
 اسی طرح نوی ممبئی کے میونسپل کمشنر ابھیجیت بانگرنے بھی جمعرات کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کی ہدایت دی تھی جبکہ تھانے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس نے ٹویٹر کےذریعے جمعرات اور جمعہ کو اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا ۔ 
 تھانے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کے سربراہ راجیش نارویکر نے طلبہ کی حفاظت کے پیش۱۴؍ اور ۱۵؍جولائی کو چھٹی کا اعلان کیاگیاجس کی وجہ سے جمعرات کو ان اضلاع کے اسکول ،کالج اور دیگر تعلیمی ادارے بندرہے۔
 اسی دورا ن بدھ کو ممبئی یونیورسٹی نے جمعرات کوہونےوالے امتحانات کو منسوخ کرنےکا اعلان کیاتھا جس کی وجہ سے  انجینئرنگ کے متعدد امتحانات منعقد نہیں کئے گئے۔
 واضح رہےکہ ان دنوں ممبئی یونیورسٹی کے انجینئرنگ اور فارمیسی کے امتحانات جاری ہیںلیکن تھانے، پال گھر اور نوی ممبئی میں جمعرات کو موسلادھار بارش کی پیش گوئی  کے بعد ممبئی یونیورسٹی نے بھی اس دن منعقد ہونے والے  امتحانات منسوخ کرنےکا اعلان کیاتھا۔
  یونیورسٹی بو رڈ آف ایگزامنیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ونود پاٹل کےمطابق’’جمعرات ۱۴؍جولائی کو منسوخ کئے جانے والے امتحانات کی نئی تاریخ کا  اعلان جلدکیاجائے گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK