Inquilab Logo

ممبرا بازار کا فٹ اوور بریج کل سے ایک ماہ کیلئے بند

Updated: April 13, 2023, 12:40 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

سینٹرل ریلوے کی جانب سے پل پرنوٹس آویزاں ۔ مقامی افراد کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑے گا

This foot over bridge of Membrabazar will be closed for repairs from tomorrow.
ممبرابازار کا یہ فٹ اوور بریج کل سے مرمت کیلئے بند کردیا جائے گا۔ (تصویر:انقلاب)

یہاں ممبرا بازار سے گزرنے والی مین ریلوے لائن کے اوپر بنایا گیا فٹ اوور بریج ( ایف او بی)۱۴؍اپریل (کل) سے ایک مہینے کیلئے مرمت کیلئے بند کردیا جائے گا۔  یہ اطلاع کیلئے سینٹرل ریلوے کی جانب دی گئی  ہے اوربریج پر نوٹس بھی آویزاں کیا ہے۔  چونکہ اس بریج سے روزانہ بڑی تعداد میں لوگ گزرتے ہیں اس لئے اس کے بند ہونے سے انہیں دقتوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
  بدھ کی  د وپہر تقریباً ساڑھے ۱۲؍ بجے جب نمائندۂ انقلاب نے بریج کا جائزہ لیا تو وہاں سے اسکول کے کئی طلبہ اور شہری گزر رہے تھے۔ کچھ  افراد تو سامان لئے ہوئے تھے۔ البتہ بریج کے بازو میں ( مچھلی بازار کے پاس) کچھ سامان بھی رکھا ہوا تھا جسے مرمت کے دوران استعمال کیاجائے گا۔  ایک مسافر نےبتایاکہ’’ بریج کو محفوظ ہونا اور اس کی مرمت ہونیچاہئے کیونکہ پل پر کئی مقامات پر لادیاں ٹوٹی ہوئی ہے جس  سے  رات کے وقت کئی افراد  لڑکھڑا جاتے ہیں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’کام جلد از جلد مکمل کرناچاہئے ورنہ پٹری کے اس پار آنند کولی واڑہ اوردیگر علاقوں میں رہنے والے  افرادکو ٹریفک بریج سےہو کر گزرنا پڑے گا۔‘‘
  اس سلسلےمیں سینٹرل ریلوے کی جانب سے بریج پر جو نوٹس(جس میں مراٹھی ، ہندی اور انگریزی زبان میں اطلاع دی گئی ہے)  میں کہا گیا ہےکہ  مذکورہ پبلک بریج کی فوری بڑے پیمانے پر درستی کرنا ضروری ہے اسی لئے ۱۴؍ اپریل  سے ۱۵؍ مئی  تک اس عوام کیلئے بند رکھا جائے گا۔ مرمت کے کام کے پیش نظر ریلوےانتظامیہ نے شہریوں سے تعاون  کی اپیل بھی کی ہے۔ اس سلسلے میں مزید معلومات کیلئے سینٹرل ریلوے کے رابطہ عامہ کے سینئر افسر اے کے جین سے استفسار کیا گیالیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

mumbra Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK