Inquilab Logo

ممبرا :لائبریری اور ویلفیئر سینٹر کی تعمیر جلد شروع کرنے کا ایم آئی ایم کا مطالبہ

Updated: December 07, 2022, 12:33 PM IST | Mumbra

مسلم اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم) کے ایک وفد نے منگل کو ممبرا کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر ساگر سالنکھے سے ملاقات کرکے انہیں میمورنڈم دیا جس میں لائبریری اور ویلفیئر سینٹر بنانے کا کام جلد از جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

The space reserved for the welfare center and library where the board of the Thane Municipal Corporation is also installed; Photo: INN
ویلفیئر سینٹراورلائبریری کیلئے مختص جگہ جہاں تھانے میونسپل کارپوریشن کا بورڈ بھی نصب ہے;تصویر :آئی این این

مسلم  اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم)  کے ایک وفد نے منگل کو ممبرا کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر  ساگر سالنکھے سے ملاقات کرکے انہیں میمورنڈم دیا جس میں لائبریری اور ویلفیئر سینٹر بنانے کا کام جلد از جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔  وفد میں ایم آئی ایم ممبئی کے صدر  اور سابق رکن اسمبلی فیاض احمد خان ،پارٹی کے ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ کے صدر سیف پٹھان  اور دیگر عہدیدارشامل تھے۔
 اس بارے میں سیف پٹھان نے بتایاکہ ’’تھانے میونسپل کارپوریشن نے ۲۰۰۸ء میں لائبریری اور  ۲۰۱۲ء میں  ویلفیئر سینٹر کیلئے زمین مختص کی تھی  اور اس کی تجویز بھی منظو رکر لی گئی تھی لیکن ان دنوں کو بالترتیب ۱۴؍ اور ۱۰؍ سال گزر جانے کے باوجود ان کی تعمیر کا کام اب تک شروع نہیںکیا گیا ہے جو افسوسناک ہے ۔ ایسا سوتیلا سلوک ممبرا کے ہی ساتھ کیوں کیا  جارہا ہے ؟‘‘  اس موقع پر فیاض احمد نے کہاکہ ’’تھانے میونسپل کارپوریشن ( ٹی ایم سی )کی   لائبریری اور ویلفیئر سینٹر کی تعمیر کا کام اگرجلد شروع نہیں کیا گیا تو ایم آئی ایم کی جانب سے بڑے پیمانےپر احتجاج کیا جائے گا۔‘‘ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایم آئی ایم کے وفد نےشہری انتظامیہ سےیہی مطالبہ کیا تھا۔  ممبرا کوسہ میں غریب طلبہ کو پڑھائی میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتاہے اس لئے خصوصاً امتحانات کے دنوںمیں طلبہ کیلئے لائبریری کی کمی شدت سے محسوس کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK