Inquilab Logo

 ناسک : ضلع پریشد کے ایک سو گیارہ اسکول بجلی کی سہولت سے محروم

Updated: January 07, 2023, 11:12 AM IST | nashik

ان میں  بہت سے ایسے اسکول ہیں جن کا بجلی کا بقایا نہ بھرے جانے کے سبب کنکشن کاٹ دیا گیا ہے۔ضلع میں  اس طرح کے زیادہ تر اسکول ناندگاؤں ، ایولہ تعلقوں کے ہیںجہاں کے طلبہ اور اساتذہ کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

In some Zilla Parishad schools, students are forced to study this way due to lack of resources and facilities. File Photo
کچھ ضلع پریشد اسکول میں وسائل اور سہولیات کی کمی کے سبب طلبہ اس طرح پڑھنے پر مجبور ہوتے ہیں۔فائل فوٹو

 ضلع بھر میں  ایک جانب اسکولوں کے  ڈیجیٹائزیشن  اور ۱۰۰؍ ماڈل اسکول بنانے کی تیاریاں چل رہی ہیں وہیں دوسری جانب ایسے بھی اسکول ہیں جو بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہیں۔ ضلع پریشد کے تقریباً ۱۱۹؍ اسکول ایسے ہیں جہاں بجلی موجود نہیں ۔ان میں سے بہت سے ایسے اسکول ہیں جن کا بجلی کا بقایا نہ بھرے جانے کے سبب کنکشن کاٹ دیا گیا ہے۔ان میں زیادہ تر اسکول ناندگاؤں ، ایولہ تعلقے کے ہیں۔  بالخصوص سرگانہ اور پیٹھ تعلقے میں ایک بھی اسکول نہ ہونے پر حیرت و افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ 
 ’سکال ‘ کی رپورٹ کے مطابق  ضلع بھر میں ضلع پریشد کے ۳؍ ہزار ۲۶۶؍ اسکول ہیں، جن میں ۲؍ لاکھ ۷۸؍ ہزار ۳۳۷؍ طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ انہیں پڑھانے کے لئے ۶۰۴؍ اساتذہ موجود ہیں۔ ہر سال سمیتی کے زیرنگرانی اسکول کے مرمت کا کام بھی کرایا ہے۔ ایک جانب ضلع کے نگراں وزیر دادا بھسےضلع پریشد کے ماڈل اسکول مہم کا اعلان کررہے ہیں وہیں دوسری جانب ضلع پریشد کے ایسے بھی اسکول ہیں جہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہیں۔
 رپورٹ کے مطابق ریاست میں تقریباً ۹؍ہزار ۲۶۲؍ اسکول ایسے ہیں جہاں بجلی کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔ ان میں ناسک ضلع میں ۱۱۹؍ ضلع پریشد اسکول ایسے ہیں جہاں بجلی موجود نہیں ہے۔ان میں سے بہت سے ایسے اسکول ہیں جن کے بجلی کا بل ایک لمبے عرصے سے ادا نہیں کیا گیا ہے لہٰذا ان کے بجلی کے کنکشن کاٹ دئیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بجلی بل بھرنے کے لئے اسکولوں کو علاحدہ سے کوئی فنڈ نہیں دیا جاتا ہے۔ 
 سکال کی تفصیلی رپورٹ کے مطابق وہ تعلقے جہاں کے اسکولوں میں بجلی نہیں ہے ان  کے نام اور تعداددرج ذیل ہے:  باگلان(۱۸) ، چاندوڑ (۶) ، دیولہ (۱۳) ، دنڈوری (۸) ، اگت پوری (۷) ، کلون (۱۸) ، مالیگاؤں (۱۷) ، ناندگاؤں (۴۵)، ناسک (۲۹) ، نپھاڑ (۷) ، سنّر (۲) ، ترمبکیشور (۱۴) ،ا یولہ (۳۴)  اس طرح مجموعی طور پر ۱۱۹؍ اسکول ہیں جہاں بجلی دستیاب نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK