Inquilab Logo

نوی ممبئی : بیلا پور -سی ووڈ - اُرن پروجیکٹ کے کاموں میں تیزی

Updated: August 18, 2020, 8:24 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Navi Mumbai

سینٹرل ریلوے میں لاک ڈاؤن اور ان لاک کے دوران انفرا پروجیکٹوں کو تیزی سے پورا کرنے کے لئے عملہ کو تعینات کیا گیا ہے۔

Belapur Uran Project
سینٹرل ریلوے انتظامیہ بیلاپور-ارن پروجیکٹ کو جلدمکمل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

سینٹرل ریلوے میں لاک ڈاؤن اور ان لاک کے دوران انفرا پروجیکٹوں کو تیزی سے پورا کرنے کے لئے عملہ کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس میں ایک پروجیکٹ بیلا پور- سی ووڈ- اُرن۲۷؍ کلو میٹر طویل ہے۔ اس پروجیکٹ کا ایک خاص حصہ۱۴؍ کلومیٹر طویل کھار کوپر اور ارن لائن کا ہے۔ اسے خاص طور پر آگے بڑھانے کیلئے سینٹرل ریلوے انتظامیہ کی جانب سے تیزی سے کام کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے ۔ 
 اس پروجیکٹ کی خوبی یہ ہے کہ اس کے پورا ہونے سے ممبئی اور ارن کے درمیان کی دوری طے کرنے میں  ابھی جو وقت لگتا ہے،  وہ۴۰؍ سے ۵۰؍ فیصد کم ہوجائے گا۔ اس کے ساتھ ہی اس کام کو تیزی سے آگے بڑھانے سے دوسرا فائدہ یہ ہورہا ہے کہ جواہر لال نہرو پورٹ ٹرسٹ تک اس اہم ریلوے روٹ کو پورا کرنے میں بھی مدد مل رہی ہے۔ کھار کوپر ارن سیکشن میں مشینوں کی مدد جیسے پائیل بورنگ مشین، کونکریٹ پلازر بوم، ٹرانذٹس مکسر، ٹریپرس، جے سی بی، آئی ڈرس، کوکلینس اور ہائیڈرولک جیک وغیرہ کی مددسے الگ الگ تعمیراتی پروجیکٹ کو آگے بڑھانے میں تیزی آئی ہے۔
  سینٹرل ریلوے کے چیف پی آر او شیواجی ستار کے مطابق راجن پاڑہ اسٹیشن پر کور اوور پلیٹ فارم کا کام، نہوا شیوا، دروناگیری اور ارن اسٹیشنوں میں بنیاد اور سب اسٹرکچر کا کام، ارن میں سب وے اور پل کی بنیاد وغیرہ کا کام شامل ہے۔ کھار کوپر اور ارن کے اس پروجیکٹ میں پانچ اسٹیشن، دو بڑے پل، ۴۱؍ چھوٹے پل، ۲؍روڈ انڈر بریج اور ۴؍ روڈ اوور بریج ہوںگے۔ اس کام کے دوران جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کے ساتھ تعمیراتی کاموں میں مصروف عملہ کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ بیلا پور- سی ووڈ- ارن‌ ریلوے لائن ، سینٹرل ریلوے کے مضافاتی نیٹ ورک کا چوتھا اہم کوریڈور ہے۔ اس کی تعمیر سے جواہر لال نہرو پورٹ ٹرسٹ اور ارن تک مسافروں کو سفر کرنے  میں آسانی کے ساتھ ان کے وقت میں بچت ہوگی۔ اس کے علاوہ مسافروں کو نوی ممبئی میں نئے ایئرپورٹ تک پہنچنے میں بھی کافی آسانی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK