• Fri, 01 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

این سی پی نے ساوتری بائی پھلے کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ کیا

Updated: September 08, 2023, 9:09 AM IST | pune

پونے کے بھیدیواڑہ کو ایک قومی یادگار کے طور پر برقرار رکھنے کی تمام کوششیں کر نے کا عزم

NCP leader Deepak Mankar posted this picture of NCP signature campaign in Pune on X.
پونے میں این سی پی کی دستخطی مہم کی یہ تصویر این سی پی لیڈر دیپک منکر نے’ ایکس ‘پر پوسٹ کی ۔

اجیت پوارگروپ کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے مرکزی حکومت سے ملک میں خواتین کی تعلیم کی علمبردار ساوتری بائی پھلے کو اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھارت رتن دینے کامطالبہ کیا گیا۔اس دوران اس  جگہ کو قومی یادگار کے  طور پر برقرا ر رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا جہاں ساوتری  بائی پھلے نے  لڑکیوں کی تعلیم کا آغاز کیا تھا   ۔   اس دوران  شہر میں  دستخط مہم چلائی گئی جس میں خواتین نے بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیا۔ 
  پونے میں ایک دستخطی مہم کا آغاز کرتے ہوئے این سی پی پونے( اجیت پوارگروپ) کے صدر دیپک منکر نے  مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ سماجی مصلح اور ملک کی پہلی خاتون ٹیچر ساوتری بائی پھلے کو بھارت رتن سے نوازے جنہوں نے خواتین خاص طور پر سماج کے کمزور طبقات کی بہتری اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی پوری زندگی وقف کردی اور ان کی حمایت میں تحریک چلائی ۔ 
  این سی پی کارکنوں کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے منکر نے کہا کہ ساوتری بائی پھلے کے سماجی کاموں سے ہم وطنوں کا جذباتی تعلق ہے۔ ان کا یہ بھی کہناتھا کہ   این سی پی پونے کے  اس بھیدیواڑہ کو ایک قومی یادگار کے طور پر برقرار رکھنے کی تمام کوششیں کرے گی جہاں  ساوتری بائی پھلے نے۱۸۴۸ء میں لڑکیوں کا پہلا اسکول شروع کیا تھا۔
  دستخطی مہم میں تقریباً ایک لاکھ  افراد نے حصہ لیا جن میں زیادہ تر خواتین ہیں۔ اس موقع پر خواتین  نے عظیم سماجی مصلح کو بھارت رتن سے نوازنے کیلئے دستخط کئے۔  یہ مہم شہر کے تاریخی دکن علاقوں سے شروع کی گئی ۔ 
 یاد رہےکہ ساوتر ی بائی پھلے نے زندگی بھر دلتوں کیلئے کام کیا۔ انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم کیلئے بہت کام کیا ہے۔  
  منکر نے کہا، ’’ہم اپنی پارٹی کے صدر اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے ذریعے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو اپنی تجویز اور درخواست پیش کریں گے اور ان سے کہیں گے کہ وہ یہ مسئلہ وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنے اٹھائیں تاکہ وہ ساوتری بائی پھلے کو بھارت رتن سے نواز سکیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK