• Sat, 14 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نکی ہیلی ریپبلکن پارٹی کی جانب سے آئندہ صدارتی اُمیدوار کی دوڑ میں شامل

Updated: February 16, 2023, 12:14 PM IST | Washington

اپنی پارٹی کے سب سے مضبوط امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ سے مقابلہ کرنے کا عزم، ملک کے مفاد کیلئے نئی نسل کی قیادت پر زور

Nikki Haley will be launching her campaign soon. (AP/PTI)
نکی ہیلی جلد ہی اپنی مہم کا آغازکریں گی۔ ( اےپی / پی ٹی آئی)

 جنوبی کیرولینا کی سابق گورنر اور  اقوام متحدہ کی سابق سفیر نکی ہیلی نے بدھ کو ۲۰۲۴ء میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے امریکی صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ٹویٹر پر جاری اپنے ایک ویڈیو بیان میں نکی ہیلی کا کہنا تھا ،’’میں نکی ہیلی  ہوں ،  آئندہ صدارتی امیدوار کے طور پر قسمت آزمانا چاہتی ہوں۔ ‘‘
 اپنے ویڈیو پیغام میں اُن کا مزید کہناتھا ، ’’اب پیچھے ہٹنے کا وقت نہیں ہے، اب ایک مضبوط اور قابل فخر امریکہ کا وقت ہے۔ ملک میں معاشی بحران کے خاتمے ، سرحدوں کی حفاظت ،ملک کی مضبوطی ،  ہمارے وقار اور ہمارے مقاصد کیلئے یہ نئی نسل کی قیادت کا وقت ہے۔  ‘‘
 ؍  ۵۱سالہ گورنر امریکی صدارتی انتخاب لڑنے والی دوسری بڑی ریپبلکن امیدوار ہیں جبکہ وہ تیسری ہندوستانی نژاد امریکی ہیں جنہوں نے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ ۲۰۲۱ء میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ وہائٹ ہاؤس کیلئے ٹرمپ کو چیلنج نہیں کریں گی لیکن حالیہ مہینوں میں انہوں نے اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ اب نئی نسل کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔دیگر ریپبلکن جن کو وہائٹ ہاؤس کی اپنی مہم شروع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ان میں فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس اور سابق نائب صدر مائیک پینس شامل ہیں۔
 دوسری جانب آئندہ صدارتی انتخابات  سے متعلق پولنگ فرم’ ٹریفلگر گروپ‘ کے حالیہ سروے میں موجودہ اور ممکنہ امیدواروں کو شامل کیا گیا ہے جس میں ٹرمپ ۴۳ ؍فیصد کے ساتھ پہلے اور ہیلی ۱۲ ؍فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK