Inquilab Logo

نتیش دہلی پہنچے، اپوزیشن کے اتحاد پر راہل گاندھی سے تفصیلی گفتگو، آج دیگر لیڈروں سے ملیں گے

Updated: September 06, 2022, 10:23 AM IST | new Delhi

کانگریس کے سابق صدر سے ان کی رہائش گاہ پر ایک گھنٹہ طویل ملاقات کےبعد بہار کے وزیراعلیٰ  جنتادل سیکولر کے لیڈر ایچ ڈی کمارا سوامی سے بھی ملنے پہنچے

Nitish Kumar entering Rahul Gandhi`s residence to meet him.
نتیش کمار راہل گاندھی سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ میں داخل ہوتے ہوئے۔

:اپوزیشن کو متحد کرنے  کے اپنے مشن  کے پہلے مرحلے میں پیر کو بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار دہلی پہنچ گئے۔ا نہوں نے  یہاں  کانگریس کےسابق صدر راہل گاندھی کی رہائش گاہ پہنچ کر کم وبیش ایک گھنٹہ طویل ملاقات۔ کے   علاوہ انہوں نے  جنتادل سیکولر کے لیڈر ایچ ڈی کمارا سوامی   سے بھی ان کی رہائش گاہ پر  ملاقات کی۔ منگل کو بھی نتیش کمار دہلی میں ہی مقیم رہیں  گے۔  اس  دوران وہ این سی پی سربراہ شرد پوار، عام آدمی پارٹی کے سپریمو اروندکیجریوال، بائیں  محاذ کے لیڈر سیتارام یچوری، سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اور انڈین نیشنل لوک دل کے لیڈر  اوم پرکاش چوٹالہ سے ملاقات کریں  گے۔ 
 نتیش کمار مشن۲۰۲۴ء کے  سلسلے میں دہلی میں مختلف پارٹیوں کے لیڈروں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ پیر کو دہلی پہنچتے ہی سب سے پہلے وہ راہل گاندھی سے ان کی تغلق لین والی رہائش گاہ پر ملاقات  کرنے کیلئے پہنچے۔ سمجھا جاتا ہے کہ دونوں لیڈروں نے۲۰۲۴ء کے عام انتخابات میں اتحاد سے متعلق معاملے پر بات چیت کی اوراس بات پر غور کیا کہ بی جےپی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کیلئے اپویشن کو کس طرح متحد کیا جاسکتاہے۔ 
 پٹنہ سے دہلی کیلئے روانہ ہونے سے پہلے  نتیش کمار نے راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو یادو سے ملاقات کی۔   قابل ذکر ہے کہ کچھ لیڈر نتیش کمار  کو اگلے عام انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔نتیش کمار نے خود بھی اس پر اپنی آمادگی کااظہار کیا ہے۔ این ڈی سے علاحدگی کے بعدوہ مسلسل اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ بی جےپی کو مرکزی اقتدار سے ہٹانا ہے۔ راہل گاندھی سے ملاقات  کے وقت ان کے ساتھ بہار کے آبی وسائل کے وزیر  اور جنتادل متحدہ کے سینئر لیڈر سنجے کمار جھا بھی تھے۔ جنتادل متحدہ کے لیڈر کی ان سرگرمیوں کا بی جےپی  مذاق اڑار ہی ہے مگر اس کی فکرمندی بھی واضح ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK