عوام کو گھروں میں رہنے کا مشورہ۔ایتھنز کےقدیم ’ایکروپولیس میوزیم‘ کے ساتھ ساتھ ملک کے تمام سیاحتی مقامات ا ٓئندہ دو روز کیلئے بند ۔ گرمی کا ۵۰؍ سال کا ریکارڈ ٹوٹنے کی پیش گوئی ،فائر فائٹرز جنگلات کی آگ پر قابو پانے میں مصروف
EPAPER
Updated: July 23, 2023, 11:40 AM IST | Athens
عوام کو گھروں میں رہنے کا مشورہ۔ایتھنز کےقدیم ’ایکروپولیس میوزیم‘ کے ساتھ ساتھ ملک کے تمام سیاحتی مقامات ا ٓئندہ دو روز کیلئے بند ۔ گرمی کا ۵۰؍ سال کا ریکارڈ ٹوٹنے کی پیش گوئی ،فائر فائٹرز جنگلات کی آگ پر قابو پانے میں مصروف
ان دنوں یونان شدید گرمی کی زد میں ہے جہاں ایک طرف پورا ملک گرم لہروں سے جھلس رہا ہے ، وہیں دوسری طرف ملک کے مختلف کے حصوں کے جنگلات میں آگ لگ رہی ہے جسے بجھانے کی کوشش کی جا ر ہی ہے جس سے عوام بے حال ہیں۔ ان سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ آئندہ درجۂ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔ یاد رہے کہ ان دنو ں پورا یورپ قیامت خیز گرمی کا سامنا کررہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہی صورتحال ایک ہفتے تک برقرار رہی تو زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ سکتےہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یونان میں اس ہفتے کے آخر تک زیادہ سے درجۂ حرارت۴۵؍ ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے آثار ہیں۔
ماہرین موسمیات نے شدید ترین گر می کی وارننگ جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا ،’’ آئندہ عوام کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے پیش نظر عوام کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور ایتھنز کےقدیم ’ایکروپولیس میوزیم کے ساتھ ساتھ ملک کے تمام سیاحتی مقامات کو اگلے دو دن کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔‘‘
ملک کے اعلیٰ ماہر موسمیات کا خیال ہے،’’یونان میں اس سال گرمی ۵۰؍سال کا ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔اس دوران فائر فائٹرز کئی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ہنگامی صورتحال اور شہری تحفظ کے اہلکاروں نے پورے ملک میں نئی آگ لگنے کے بڑے خطرے سے خبردار کیا ہے۔‘‘
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹرن اٹیکا - ایتھنز کے بالکل مغرب میں جنوبی پیلوپونیس میں لاکونیا اور جزیرہ روڈس گرمی سے سب سے زیادہ متاثر علاقوں میں شامل ہیں۔ فرانس اور اٹلی کے فائر فائٹنگ طیارے، یونان کے یورپی یونین پارٹنرز اور پولینڈ، سلوواکیہ، رومانیہ اور بلغاریہ کے۲؍سو سے زیادہ فائر فائٹرز یونان کے جنگلات کی آگ بجھانے میں مدد کر رہے ہیں۔ پڑوسی ملک ترکی نے بھی مدد کیلئے کچھ طیارے بھیجے ہیں۔
کئی دیگر یورپی ممالک کی طرح یونان میں بھی اس مہینے کے آغاز ہی سے شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق پیر اور منگل کو اس سے بھی زیادہ گرمی ہوگی۔اس دوران وسطی یونان میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت۴۵؍ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا اندازہ ہے۔گرم لہروں کے ساتھ ساتھ جنگلات کی آگ بھی درجۂ حرارت میں اضافہ کررہی ہے۔