Inquilab Logo

پائیدھونی :حافظکا اُردو اسکول میں برسوں سے جمع کچرا اُٹھانے کا آغاز

Updated: September 09, 2021, 8:05 AM IST | Sadaat Khan | Mumbai

:یہاں کے گھوگھاری محلہ میں واقع حافظکا بی ایم سی اُردو اسکول کے احاطے اور اسکول عمارت سےمتصل نیاز بلڈنگ محمدی منزل کی ہائوس گلی میں گزشتہ ۵؍تا۶؍سال سے صفائی نہ ہونے سے کچرے کا انبارلگا تھا۔

Many years old garbage of House Street is being cleaned.Picture:Inquilab
ہائوس گلی کا کئی سال پرانا کچرا صاف کیا جارہاہے تصویر انقلاب

:یہاں کے گھوگھاری محلہ میں واقع حافظکا بی ایم سی اُردو اسکول کے احاطے اور اسکول عمارت سےمتصل نیاز بلڈنگ محمدی منزل کی ہائوس گلی میں گزشتہ ۵؍تا۶؍سال سے صفائی نہ ہونے سے کچرے کا انبارلگا تھا۔ اس ضمن میں ۳؍ستمبر ۲۰۲۱ء کو روزنامہ انقلاب میں شائع ہونے والی خبر کے بعد بی ایم سی ڈپارٹمنٹ نے مذکورہ اسکول عمارت کے احاطے اور ہائوس گلی میں جمع کچراصاف کرنے کا کام جنگی پیمانے پر شروع کیاہے۔ متعلقہ خبر کے شائع ہونے کے بعد بی ایم سی کے کئی اعلیٰ افسران جائے وقوع کا دورہ کرچکےہیں۔ بدھ کو اسکول سپرنٹنڈنٹ (ممبئی شہر) نثار خان نے بھی یہاں کا دورہ کرکے ضروری احکامات جاری کئے ۔اسکول عمارت کے انچارج سچن کیتکر نے انقلاب کوبتایاکہ ’’اسکول عمارت سے متصل بلڈنگ کےمکین ہی کچرا پھینکتے ہیںاور بی ایم سی والے کچرا اُٹھا نہیں رہے تھے اس لئے ہائوس گلی میں ۹؍فٹ کی اونچائی تک کچرا جمع ہوگیاتھا۔ گزشتہ دنوں اخبار میں خبر شائع ہونے کےبعد کچرااُٹھانےکا کام شروع کیا گیا ہے۔ ابھی مزید ۱۵؍تا ۲۰؍ دن کچرا صاف کرنےمیں لگیں گےلیکن یہ اچھی بات ہےکہ کچرا صاف کیا جارہا ہے۔‘‘ اسکول سے متصل نیاز بلڈنگ محمد ی منزل کی پہلی منزل پر رہائش پزیر منصور عبدالمجید بٹاٹا والانےکہاکہ ’’گزشتہ ۵؍تا ۶؍سال سے ہم لوگ ہائوس گلی میں جمع ہونے والے کچرے سے پریشان تھے۔ اب ہماری کوشش ہوگی کہ ہائوس گلی میں کچرا جمع نہ ہونے دیا جائے۔ ہم بی ایم سی کے مشکور ہیں جوکچرا کی صفائی کررہےہیں۔ ساتھ ہی عام آدمی پارٹی کے رضاکاروں کا بھی شکریہ اداکرتےہیں جنہوںنے یہ مسئلہ اُٹھایا۔‘‘
 بی ایم سی اسکول سپرنٹنڈنٹ نثار خان نے انقلاب سےگفتگوکرتےہوئے کہاکہ ’’ ۳؍ستمبر کو میں نے روزنامہ انقلا ب میں مذکورہ خبر پڑھی تھی۔ اس لئے بدھ کومیں نے اسکول ھٰذا کادورہ کیا۔ اسکول انچارج کو جلد ازجلد صفائی کاکام کروانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی اسکول سےمتصل بلڈنگ کے مکینوں کوبی ایم سی کی طرف سے نوٹس دینےکی بھی ہدایت دی ہے تاکہ وہ اسکول احاطےمیں کچرا نہ پھینکیں۔اسکول کےذمہ دارو ںسے یہ بھی کہاگیاہےکہ وہ بی ایم سی کےمتعلقہ ڈپارٹمنٹ سے متواتر رابطےمیں رہیں تاکہ دوبارہ کچراجمع نہ ہو۔‘‘

school Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK