Inquilab Logo

صحت ،تعلیم،قانونی معلومات اور اہم دستاویزات کی درستی کیلئے باندرہ میں پروگرام

Updated: May 28, 2023, 10:43 AM IST | Mumbai

مختلف تنظیموں کے اشتراک سےپروگرام میں پروفیسر کاظم ملک نےکریئر کے تعلق سےطلبہ کی رہنمائی کی،دستاویزات کی درستی،ہیلتھ چیک اپ اور دیگر کیمپ منعقد کئے گئے

Special arrangements were made for correctness of documents.
دستاویزات کی درستی کیلئے خصوصی نظم کیا گیا تھا۔

صحت، تعلیم، قانونی معلومات،اہم دستاویزات اوراسکالرشپ وغیرہ کےتعلق سےمعلومات فراہم کرنے ،لوگو ںکو بیدار کرنےاوران کی مدد کرنے کی غرض سے سنیچر کو باندرہ کوکنی کمیونٹی ہال،کوکنی مسجدسےمتصل ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیاگیا۔اس میںپروفیسر کاظم ملک نےتعلیم اورمختلف مواقع کے تعلق سے کہا کہ ’’تعلیم کے شعبے میںکریئرسازی کے بہت سے مواقع ہیںلیکن ہمارے طلبہ معلومات کی کمی اورصحیح رہنمائی نہ ہونےسے اپنی بہترین صلاحیت کا بھرپور استعمال نہیں کرپاتے ہیں،حالانکہ ان میں  میںصلاحیت کی کمی نہیںہے،ضرورت ان کی رہنمائی اورمواقع کے تئیںنشاندہی کرنے کی ہے۔‘‘ نوترنگ چیریٹیبل ٹرسٹ کے ذمہ دارراشد پردیسی نےکہاکہ ’’اہم دستاویزات بنانے اوراپ ڈیٹ کرانےکے تعلق سے ہمارا رویہ غفلت بھرا ہوتا ہے، ہم اس وقت متوجہ ہوتے ہیںجب یا توتاریخ نکل جاتی ہےیامسائل پیدا ہونے لگتے ہیںجبکہ ملک کے موجودہ حالات میں یہ ضروری ہے کہ ہمارےتمام  دستاویزات درست ہوں۔‘‘بریسٹ سرجن ڈاکٹر ردھیمابنڈلش نے خواتین کوکینسر کے تعلق سےمعلومات فراہم کراتے ہوئے کہاکہ ’’خواتین میں سب سے بڑا مسئلہ عدم معلومات اور امراض کو نظر انداز کرنے کا ہے۔ کینسرایسا مرض ہے کہ اس کےتعلق سے طرح طرح کی باتیں کی جاتی ہیںاور اسےلاعلاج سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اگر ابتداء میںہی اس جانب توجہ دی جائے تو اس کا علاج نہ صرف ممکن ہے بہت مکمل صحت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ ‘‘خدمتِ خلق نام کی تنظیم کے ذمہ دارشیخ محمداقبال نے کہاکہ ’’مختلف علاقوں میںیہ بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔اس کا مقصد یہ ہے کہ ہم سب اپنی ذمہ داری محسوس کریں، اہم دستاویزات بنانے اوراسکی درستی پرخاص توجہ دیں،اس سے غفلت بڑے نقصان کا باعث ہوگی  ۔‘‘ 

documents Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK