Inquilab Logo

کانگو میں بارش اور سیلاب ، ۶؍ سو افراد ہلاک

Updated: May 08, 2023, 3:47 PM IST | Bukavu

حکام نے ۴؍ سو افراد کے مرنے کی تصدیق کی ، ملک کے جنوبی کیوو صوبے میں تباہ کن بارش کی وجہ سے ندیوں میں طغیانی آگئی اور بعد میں سیلاب آیا ، پھر لگاتار چٹان کھسکنے کے حادثات ہوئے جس سے گاؤں کے گاؤں صفحۂ ہستی سےمٹ گئے

People look in front of a destroyed house in Congo`s South Kivu province. (AP/PTI)
کانگو کے جنوبی کیوو صوبےمیں  ایک تباہ شدہ مکان کے سامنے لوگ نظر آرہےہیں۔ ( اےپی / پی ٹی آئی)

:ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو کے جنوبی کیوو صوبے میں شدید بارش کے سبب آنے والے سیلاب سے۶۰۰؍ افراد ہلاک ہو گئے ہیں،حالانکہ خبر لکھے جانے تک حکام نے مرنے والوں کی تعد اد ۴؍ سو بتائی ہے۔ 
   قطر کےنشریاتی  ا دارے الجزیرہ نے اپنی ایک ویڈیو رپورٹ میںبتا یا کہ کانگو میں تباہ کن بارش اورسیلاب کے نتیجے میں ۶۰۰؍ سے زائد افراد لقمۂ اجل بن چکےہیں۔
   اس ویڈ یو رپورٹ میں جا بجا  تباہی کے  جا بجا مناظر  دکھائی دے رہے ہیں، لو گ پریشان ہیں۔ گا ؤں  کے گاؤں تباہ ہوگئےہیں ۔ چٹان کھسکنے کے حادثات سے بھری پری بستیاں ویران ہوگئی ہیں۔ چاروں طرف ملبہ ہی  ملبہ نظر آرہا ہے۔کیچڑ میں جیسے تیسے چل کر لوگ محفوظ علاقوں کی طرف منتقل ہورہےہیں۔  
  سب زیاد ہ تباہی   ملک  کے  جنوبی کیوو صوبے میں ہوئی ہے۔ سنیچر کو اس علاقے کے گورنر تھیو نگوابیڈجے کا کہنا  تھا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں میں۲۰۰؍ سے زائد افراد  لقمۂ اجل بنے ہیں لیکن  اتوار کو مرنے والوں کی تعدا دمیں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے ۔  حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔  
 جنوبی کیوو صوبے  میں ایک دریا میں طغیانی آنے سے سیلاب آیا جس  نے دیکھتے ہی دیکھتے خطر نا ک رخ اختیار کرلیا ۔ اس نے  بشوشو اور نیاموکوبی  دیہاتوں میں بڑے پیمانے  پر تباہ   مچا دی۔سیلاب میں  لا پتہ ہونے والے  متعدد افراد کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔
 مقامی میڈیا کےمطابق اتوارکو  ڈیموکریٹک   ریپبلک کانگو    میں سیلاب اور چٹان کھسکنے کے نتیجے میں چاروں طر ف لاشیں ہی لاشیں نظر آئیں ، لوگ مدد کیلئے پکارتے ہوئے نظر آئے لیکن کچھ مقامات پر امدادی کارکنوں کے نہ پہنچنے سے مدد کیلئےپکارتے پکارتےمتاثرین نے دم توڑ دیا۔   حکام کا کہنا ہےکہ خراب موسم کےسبب  تلاش اور بچاؤ میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ 
  کچھ علاقوں میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت    خود کو آفت سے بچانے کی کوشش کررہےہیں اور  اپنے خاندان کو محفوظ مقام کی طرف لے جانے کیلئے جدو جہد کررہےہیں۔ 
   اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو خبر لکھے  جانے تک ۳۹۸؍ لاشیں   نکالی جاچکی ہیں۔ان کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔  جنوبی کیوو کےمختلف حصوںمیں لوگ اپنے متعلقین کو تلا ش کرتےہوئے نظر آئے۔ 
  مختلف مقامی اور عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو ڈیموکریٹک   ریپبلک کانگو  کے جنوبی کیوو صوبے میں شدید بارش ہوئی جس کی وجہ سے ندیوں میں طغیانی آئی اور بعد میں  چٹان کھسکنے کے حادثات ہوئے۔ اس کے بعد سے جمعہ  ، سنیچر اوراتوار کو  افریقی ملک ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں سیلاب اور چٹان کھسکنے کے حادثات نے تباہی مچادی ۔ الجزیرہ کے مطابق اب تک ۶؍سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
  میڈیا  رپورٹس کے مطابق جنوبی کیوو صوبے میں کالیہے ریجن میں ہونے والی بارش کی وجہ سے دریاؤں میں طغیانی آگئی  ہے جس سے بشوشو اور نیاموکوبی کے دیہات زیر آب آ گئے۔
  جنوبی کیوو صوبےکے مقامی انتظامیہ میں شامل  تھامس بیکنگا نےا توار کو تباہی کی تفصیل بتاتےہوئے کہا کہ نیاموکوبی میں ہفتہ وار بازار لگایا گیا تھا جہاں سیلابی ریلے کے  سبب پہاڑی منہدم ہوگئی جس کے ملبے سے۳۹۸؍ لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔شدید بارش کی وجہ سے متعدد دیہات ڈوب گئے ہیں، کئی گھر بہہ گئے اور کھیتوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

Bukavu Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK