Inquilab Logo

دہلی کے کناٹ پیلس میں کرایہ کا دفتر سان فرانسسکو سے بھی مہنگا!’پورٹ‘ کی رپورٹ

Updated: December 17, 2021, 12:24 PM IST | Agency | New Delhi

 دہلی کا دل یعنی کناٹ  پیلس اب بھی ملک میں سب سے مہنگا’آفس اسپیس ‘ مارکیٹ ہے۔ یہاں کرایہ اتنا زیادہ ہے کہ صارف کو ایک پریمیم آفس لینا سان فرانسسکو سے بھی مہنگا پڑتا ہے۔

An old photograph of Connaught Palace, also called the heart of Delhi.Picture:INN
کناٹ پیلس کی ایک پرانی تصویر، اس مقام کو دہلی کا دل بھی کہتے ہیں ۔ تصویر: آئی این این

 دہلی کا دل یعنی کناٹ  پیلس اب بھی ملک میں سب سے مہنگا’آفس اسپیس ‘ مارکیٹ ہے۔ یہاں کرایہ اتنا زیادہ ہے کہ صارف کو ایک پریمیم آفس لینا سان فرانسسکو سے بھی مہنگا پڑتا ہے۔  انٹرنیشنل پراپرٹی کنسلٹنٹ جے ایل ایل ملک بھر میں اہم ریئل اسٹیٹ بازاروں کے کرایوں کی لسٹ تیار کرتاہے۔ اس کے لئے اس نے ایک پریمیم آفس ’رینٹ ٹریکر‘ تیار کیا ہے۔ اس سال اس لسٹ میں دہلی نے زبردست چھلانگ لگائی ہے۔
کناٹ پیلس میں کرایہ ؟
 ’پورٹ‘ کے مطابق دہلی کے کناٹ پیلس میں ہر سال ایک پریمیم آفس کا کرایہ اوسطاً ۱۰۹؍ ڈالر (یعنی تقریباً ۸۲۹۰؍روپے)  فی اسکوائر فٹ پڑتا ہے۔ کسی آفس اسپیس کیلئے یہ ملک میں سب سے زیادہ کرایہ ہے۔ وہیں عالمی سطح پر دیکھیں تو یہ سان فرانسسکو (امریکہ)سے بھی زیادہ ہے۔ جبکہ ملک کی معاشی راجدھانی ممبئی کے باندرہ کرلا کامپلیکس (بی کے سی) میں ہر سال کا یہ کرایہ اوسطاً ۱۰۲؍ ڈالر (تقریباً ۷۷۶۰؍ روپے) فی اسکوائر فٹ ہے۔
چنئی سب سے سستے کرایہ والے شہروں میں!
 چنئی میں ایک پریمیم آفس کا سال بھر کا کرایہ ۲۱؍ ڈالر (تقریباً ۱۶۰۰؍روپے) فی اسکوائر فٹ ہوتاہے۔ اس طرح وہ دنیا کاچوتھا سب سے کم آفس کرایہ والا شہر ہے۔ پورٹ نے اس سال دنیا کے ۱۱۲؍ شہروں کے ۱۲۷؍ آفس اسپیس مارکیٹ کی لسٹ تیار کی ہے۔ 
ممبئی اور دہلی کی رینکنگ
 پورٹ کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر پچھلے سال آفس کرایہ کے معاملے میں دہلی کی ریٹنگ ۲۵؍ ویں تھی۔ جبکہ اس سال یہ ۱۷؍  ویں مقام پر ہے۔ وہیں ممبئی کے بی کے سی کی رینکنگ ایک مقام نیچے ہوکر ۲۲؍ پر آگئی ہے۔ جبکہ ممبئی کا سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ۶۳؍ ویں مقام پر ہے جہاں ہر سال کا کرایہ ۵۸؍ ڈالر (تقریباً ۴۴۱۰؍ روپے ) فی اسکوائر فٹ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK