Inquilab Logo

اسکولی عملے کامختلف مطالبات کے تحت احتجاج

Updated: January 22, 2023, 10:13 AM IST | saadat khan | Mumbai

نگرپالیکاومہانگر پالیکا شکشک سنگھ کے آندولن میںاسکولی عملے کے سیکڑوں افراد کی شرکت، حکومت کے نمائندوں کو میمورنڈم دیا

School staff members can be seen sitting on a sit-in at Azad Maidan
اسکولی عملے کے اراکین آزاد میدان میں دھرنے پر بیٹھے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں

مہاراشٹر اسٹیٹ نگرپالیکا و مہانگر پالیکاشکشک سنگھ نے ۱۰۰؍فیصد تنخواہ، جونی پینشن، تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی آن لائن منتقلی، میڈیکل الائونس اور بیمہ وغیرہ سے متعلق آزادمیدان ممبئی پر آندولن کیا۔ممبئی ومضافات کےعلاوہ ریاست کے دیگر اضلاع کے تقریباً ۴؍ہزار اسکولی عملے نے آندولن میںحصہ لیا۔حکومت کے نمائندوںنے آزاد میدان میں مذکورہ ادارہ کےوفد سے ملاقات کرکے ان کےمسائل پر غور وخوض کرنےکی یقین دہائی کرائی ہے۔  تنظیم کےصدر ارجن کولی نے بتایاکہ ’’بی ایم سی کے علاوہ دیگر اضلاع کے نگرپالیکا اور مہانگر پالیکا کے اسکولی عملےکو ریاستی حکومت اور مقامی انتظامیہ کے اشتراک سے تنخواہ دی جاتی ہے۔اسٹیٹ گورنمنٹ سےملنے والی تنخواہ کا حصہ عموماً وقت پر مل جاتاہے لیکن مقامی انتظامیہ کی طرف سے ملنے والی تنخواہ کی رقم، فنڈ کی قلت کے نام پر وقت پرنہیں مل پاتی ہے۔ کبھی کبھی تنخواہ کی اس رقم کیلئے ۲۔۳؍ مہینے انتظار کرنا پڑتا ہے۔اس سے یہاں کے اسکولی عملے کو پریشانی ہوتی ہے۔ لہٰذا حکومت سے اپیل ہےکہ ان اضلاع کےاسکولی عملے کی اس پریشانی کو دور کیا جائے اور ۱۰۰؍ فیصدتنخواہ ریاستی حکومت ادا کرے یا ان اسکولوں کو اپنی نگرانی میں لے۔اسی طرح ان اسکولوں کے عملے کی ایک سےدوسرے اسکول میں تبدیلی کا بھی مسئلہ حل کیا جائے۔  جس طرح اسٹیٹ گورنمنٹ کے اسکولوںمیں اسکولی عملے کی منتقلی آ ن لائن کی جاتی ہے اسی طرزپر ان اسکولوں کے عملے کی منتقلی بھی آن لائن کی جائےتاکہ منتقلی کے نام پر ہونےوالی بدعنوانی روکی جاسکے۔جونی پینشن کی سہولت نافذکرنےکے علاوہ میڈیکل الائونس اور بیمہ کامسئلہ بھی حل کیا جائے۔ان مسائل سے متعلق ریاستی وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور وزیر تعلیم دیپک کیسرکر و دیگر تعلیمی اعلیٰ آفسران کومطلع کرنے بعد ہم نےیک روزہ علامتی ہڑتال کا اعلان کیاتھا۔جس کے تحت آزاد میدان پرآندولن کیاگیا۔ جس میں ممبئی ،تھانے اور ریاست کےدیگر اضلاع کے اسکولی عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔انہوںنےیہ بھی بتایاکہ ’’ آندولن کے دوران حکومت کے نمائندے ملاقات کیلئے آئے تھے۔ جنہیںہم نےمیمورنڈم دیاہے اور مذکورہ مطالبات پورےکرنے کی درخواست کی ہے۔ نمائندوں نے ہمیںیقین دلایاہے کہ وہ اس معاملہ میں اعلیٰ عہدیداران اور ذمہ داران سے تبادلہ خیال کرکے انہیں حل کرنےکی پوری کوشش کریںگے۔‘‘  تعلیمی تنظیم آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن(آئیٹا )مہاراشٹر نے بھی مذکو رہ آندولن کو حمایت دینے کااعلان کیاتھا۔ادارہ کے صدر  سید شریف نے آزاد میدان جاکر ارجن کولی سے ملاقات کی اور ان کی مہم کو بھرپورتعاون دینے کا اعلان کیا۔آئیٹا کے سیکڑو ں ممبران نے بھی آندولن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ 

school Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK