Inquilab Logo

مسلمانوں کو ٹکٹ دینے سے فرقہ پرست پارٹیوں کی نینداڑ ی:مایاوتی

Updated: May 01, 2023, 1:02 PM IST | Lucknow

بی ایس پی نےیوپی بلدیاتی انتخابات میں ۱۷؍میونسپل کارپوریشن کیلئے۱۱؍مسلمانوں کو ٹکٹ دیئے

BSP supremo Mayawati
بی ایس پی سپریمو مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمومایاوتی نے کہا کہ اترپردیش بلدیاتی انتخابات میںان کی پارٹی کے ذریعہ مسلمانوں کو ترجیح دئیےجانے پر ذات وادی سیاست کرنے والی پارٹیوںکی نیند اڑ گئی ہے۔
 مایاوتی نےاتوار کو ٹوئٹ کیا’’یوپی بلدیاتی انتخابات کے تحت ۱۷؍میونسپل کارپوریشن میں میئر عہدے کیلئےہورہے الیکشن میں بی ایس پی کے ذریعہ مسلم سماج کو بھی مناسب حصہ داری دینے کے سلسلے میں یہاں سیاست کافی گرمائی ہوئی ہے۔ کیونکہ اس سے خاص کر ذات  وادی اور فرقہ وارانہ پارٹیوں کی نیند اڑی ہوئی ہے۔
 انہوں نے کہا’’بی ایس پی سروجن ہتائے و سروجن سکھائے‘پالیسی و اصول پر چلنے والی امبیڈکر وادی پارٹی ہےاور اسی بنیادپریوپی میں ۴؍بار اپنی حکومت چلائی۔مسلم و دیگر سماج کو بھی ہمیشہ مناسب نمائندگی دی گئی۔‘‘لہٰذالوگوں سے اپنے مفاد پر زیادہ  اورمخالفین کی سازشوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل ہے۔قابل ذکر ہے کہ بی ایس پی نے ۱۷؍میونسپل کارپوریشن کے لئے ۱۱؍ مسلم امیدواروں کو میئر کا ٹکٹ دیاہےجس میں پہلے مرحلے میں ۱۰؍سیٹوں میں۶؍ اور دوسرے مرحلے میں ۷؍سیٹوں میں ۵؍مسلم میئر امیدوار بی ایس پی کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں ہے۔ سماجوادی پارٹی(ایس پی) نے ۱۷؍سیٹوں میں ۴؍ مسلم امیدواروں کو میئر کا ٹکٹ دیا ہے۔

mayawati Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK