Inquilab Logo

جلد ہی باندرہ ٹرمنس جانے کیلئے کھار ریلوے اسٹیشن بھی انٹری پوائنٹ بنے گا

Updated: December 07, 2023, 9:31 AM IST | Mumbai

مسافروں کی سہولت کیلئے دونوں ریلوے اسٹیشنوں کو جوڑا جائے گا۔ یہ کام آئندہ سال مارچ تک مکمل کرنے کاریلوے کا منصوبہ ہے

The work of connecting Kharrailway station with Kobandra Terminus is in full swing.
کھارریلوے اسٹیشن کوباندرہ ٹرمنس سے جوڑنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

 کھارریلوے اسٹیشن باندرہ ٹرمنس جانے کیلئے ایک نیا انٹری پوائنٹ بنے گا۔کسی وقت چھوٹے اسٹیشن میں شمار کئے جانے والے اس اسٹیشن کو ریلوے  اپ گریڈ اور انٹیگریٹ کرکے  ۲؍ ڈیک والے اسٹیشن میں تبدیل کر رہا ہے اور   اسے باندرہ ٹرمنس کے تمام پلیٹ فارم سے جوڑ دے گا۔
 ویسٹرن ریلوے کے ایک سینئر عہدیدار نے اس بارے میں کہا کہ کھارریلوے اسٹیشن کو باندرہ ٹرمنس کے ساتھ جوڑنے سے باندرہ ریلوے اسٹیشن پر دباؤ کم ہوجائے گا۔ منصوبہ یہ ہے کہ کھار اسٹیشن کواپ گریڈ کرتے ہوئے ایک ایلیویٹڈ پلیٹ فارم بنایا جائے اور اسے باندرہ ٹرمنس سے جوڑ دیا جائے۔دونوں اسٹیشنوں کو جوڑنے والے پروجیکٹ کا پہلا حصہ گزشتہ سال مکمل ہوا تھا جب  ویسٹرن ریلوے   نے باندرہ ٹرمنس کو کھار  اسٹیشن  سے جوڑنے والا۳۱۴؍ میٹر طویل اسکائی واک شروع کیا تھا تاکہ باندرہ ٹرمنس پر باہر سے آنے والی اور روانہ ہونے والی ٹرینوں کے مسافروں کیلئے سہولت ہو ۔
 اس بارے میں ویسٹرن ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر سمیت ٹھاکر نے کہا کہ ’’ ۴ء۴؍ میٹر چوڑا اور۳۱۴؍ میٹر لمبا اسکائی واک یکم جولائی۲۰۲۲ء کو باندرہ ٹرمنس اور کھار اسٹیشن کے درمیان شروع کیا گیا تھا جس سے مسافر کھار   اسٹیشن پر اتر کر باندرہ ٹرمنس کے کسی بھی پلیٹ فارم پر پہنچ سکتے ہیں ۔ کھار اسٹیشن اترنے کے بعد مسافر جنوبی کنارے کے   فٹ اوور بریج  جو اسکائی واک سے منسلک ہے، کا استعمال باندرہ ٹرمنس تک پہنچنے کیلئے کرسکتے ہیں۔اس  اسکائی واک کی تعمیر کی کل لاگت تقریباً   ۱۴؍کروڑ روپے ہے۔‘‘
 ممبئی ریلوے وکاس کارپوریشن کے چیف پی آر او سنیل اداسی نے کہا کہ ’’کھار اسٹیشن پر جاری کام میںاس  چھوٹے اسٹیشن کواپ گریڈ کرکے ۲؍ ڈیک والے اسٹیشن میں تبدیل کرنا شامل ہے۔ اس میں پلیٹ فارم ایک اور دو کے اوپر ایک ایلیویٹڈ ڈیک کی تعمیر، مغربی جانب ایک ہوم پلیٹ فارم یہاں کے داخلی راستے کو بہتر بنانا، بکنگ آفس اور دیگر عمارتوں کی منتقلی ، ۴؍ خودکار زینے اور ۳؍لفٹ کی تنصیب شامل ہے۔ کام بہتر رفتار سے جاری ہے  اور اسے مارچ ۲۰۲۴ء تک مکمل کرلیا جائے گا۔‘‘

bandra khar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK