Inquilab Logo

جنوبی ممبئی :ہاتھ گاڑی اور ٹرانسپورٹ گڈس کی گاڑیوں پر پابندی

Updated: May 10, 2023, 9:28 AM IST | Nadeem asran | Mumbai

پولیس نے ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کیلئے بھیڑ بھاڑ والے جنوبی ممبئی کے ۴۰؍ راستوں پر، جن میں محمد علی روڈ،یوسف مہر علی روڈ ،سر جے جے روڈ ، پی ڈی میلو، میڈم کاما ، شہید بھگت سنگھ روڈ کے علاوہ دیگر روڈ شامل ہیں، صبح اور شام کے وقت ہاتھ گاڑ ی اور سامان لانے لے جانے والی گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کی ہے

A circular has been issued regarding the ban on hand vehicles and goods transport vehicles in the morning and evening to resolve the traffic problems.
ٹریفک کے مسائل کو دور کرنے کیلئے صبح اور شام کے وقت ہاتھ گاڑی اور گڈس ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں پر پابندی کے تعلق سے سرکیولر جاری کیا گیا ہے۔

جنوبی ممبئی کی اکثر شاہراہوں سے بازاروں کے منسلک ہونےاوران علاقوں میں بھیڑ بھاڑ کے علاوہ ہاتھ گاڑیوں اور مختلف اشیاء سے بھری ٹرانسپورٹ گاڑیوں سے سامانوں کی لوڈنگ اَن لوڈنگ کرنے سے ٹریفک کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے ۔ اس مسئلہ کے پیش نظر ممبئی پولیس نے ایک سرکیولر جاری کرتے ہوئے دن میں ۲؍ بار جنوبی ممبئی کےایسے  ۴۰؍ علاقوں جن میں محمد علی روڈ ، یوسف مہر علی روڈ ، سر جے جے روڈ ، میڈم کاما ، شہید بھگت سنگھ ، پی ڈی میلو روڈ جیسے علاقوں  میں ہاتھ گاڑیوں اور’ ٹرانسپورٹ گڈس‘ کی گاڑیوں کی نقل و حمل پر  چند گھنٹوں کیلئے پابندی عائد کی ہے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹرانسپورٹ گڈس کا بزنس کرنے والے اور ہاتھ گاڑی و ٹیمپو والے پولیس کے اس سرکیولر سے لاعلم ہیں ۔ 
 مذکورہ بالاسرکیولر ایڈیشنل کمشنر آف پولیس ( ٹریفک )  ایم رام کمار کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ پولیس نے ہاتھ گا ڑیوں اور ٹرانسپورٹ گڈس کی نقل و حمل پر دن میں ۸؍ تا ۱۱؍ بجے اور شام ۴؍ تا۸؍ بجے کے درمیان داخلے یا سامان اتارنے اور چڑھانے پر پابندی عائد کی ہے ۔ ایڈیشنل پولیس کمشنر ٹریفک کے جاری کردہ سرکیولر کے مطابق جنوبی ممبئی کی اکثر  راستوں کے اطراف بازاروں اور اس کے اطراف بھیڑ بھار ہونے کے سبب پہلے ہی ٹریفک کا مسئلہ درپیش ہے ۔  جب ان  راستوں پرمختلف سامانوں سے  بھری ٹرانسپورٹ کی گاڑیاںگوداموں یا دکانوںمیں سامان لوڈنگ اوراَن لوڈنگ کرتے ہیں تو ٹریفک کا شدید مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے ۔ ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں میں سامان کی لوڈنگ ان لوڈنگ کے علاوہ ہاتھ گاڑیوں کی نقل حمل اورسامان ایک مقام سے دوسرے مقام پر لے جانے سے بھی ٹریفک کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ دن میں ۲؍ بار ہاتھ گاڑیوں کی نقل و حمل کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں سے سامان لوڈنگ اور اَن لوڈنگ کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ جنوبی ممبئی کی جن ۴۰؍  راستوں ، گلیوں اور سڑکوں پر لوڈنگ اَن لوڈنگ اور ہاتھ گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں شہید بھگت سنگھ ، میڈم کاما، کالبا دیوی ، شیخ میمن اسٹریٹ ،عبدالرحمن اسٹریٹ ، پی ڈی میلو روڈ ، ابراہیم رحمت اللہ روڈ ، محمد علی روڈ ، یوسف مہر علی روڈ ، سر جے جے روڈ ، مولانا شوکت علی روڈ ، بھولا بائی دیسائی روڈ ،اگست کرانتی میدان ، مولانا آزاد روڈ ، ڈنکن روڈ ، کلیئر روڈ قابل ذکر ہیں ۔
 پولیس کے جاری سرکیولر پر انقلاب نے جب سر جےجے روڈ سے محمد علی روڈ پر سامان لانے اور لے جانے والے ہاتھ گاڑی اور ٹیمپو سے مال لوڈنگ ان لوڈنگ کرنے والوں سے بات کی تو انہوںنے اس سرکیولر کے تعلق سے اور پولیس کی ہدایات سے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ صبح اور شام کے وقت ہی سامان دکانوں سے لوڈ اَن لوڈ کیا جاتا ہے ۔ وہیں بڑے پیمانے پر ٹرانسپورٹ کا کاروبار کرنے والی منشی اینڈ کمپنی میں موجود ایک شخص نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے  پر بتایا کہ اب تک انہیں مال لوڈنگ اَن لوڈنگ کرنے سے متعلق پولیس کی جانب سے کوئی ہدایت نہیں ملی ہے اور نہ ہی وہ ایسے کسی سرکیولر سے واقف ہیں ۔

handcarts Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK