Inquilab Logo

راجیہ رانی ایکسپریس پر پتھراؤ ، خاتون شدید زخمی

Updated: November 29, 2022, 10:57 AM IST | Ajaz Abdul ghani | Mumbai

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کیا،شرپسندوں کی تلاش کیلئے ۲؍ٹیمیں تشکیل دی گئیں

Rakhmabai Patil`s eye was seriously injured by a stone.
رکھما بائی پاٹل کی آنکھ پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوگئی۔

امبیولی اور شہاڈ ریلوے اسٹیشنوں کے در میان چند نامعلوم شرپسند افراد نے راجیہ رانی ایکسپر یس پر پتھراؤ کیا  ۔ اس پتھراؤ کی وجہ سے ایک خاتون کی بائیں آنکھ بری طر ح سے زخمی ہو گئی ہے۔ متاثرہ خاتون کو علاج کیلئے کلیان کے ایک پرا ئیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب کلیان گورنمنٹ ریلوے پولیس( جی آرپی) نے نامعلوم افراد کے خلاف مقد مہ در ج کر کے ۲؍ ٹیمیں تیار کی ہیں جو جائے حادثہ اور اطراف کے علاقوں میں پہنچ کر تفتیش کررہی ہیں۔ 
        کلیان جی آر پی کے سینئر انسپکٹر مکیش ڈھگے نے بتایا کہ پیر کی صبح تقریباً ساڑ ھے ۷؍ بجے راجیہ رانی ایکسپریس پر امبیولی اور شہاڈ ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان چند نامعلوم افراد نے پتھراؤ کیا۔ ایک پتھر رکھما بائی پاٹل نامی خاتون کی بائیں آنکھ پر لگا۔ کلیان ریلوے اسٹیشن پر زخمی خاتون کو اتار کر علاج کیلئے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی خاتون اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کسی تقریب میں شر کت کرنے کیلئے ناندیڑ گئی تھیں اور وہاں سے تھانے لوٹ رہی تھیں۔
  یادر ہے کہ جنوری ۲۲؍ سے اکتوبر ۲۲؍ تک سینٹر ل ریلوے کی گاڑیوں پر پتھراؤ کی ۱۸۶؍ وارداتیں رونما ہو چکی ہیں۔ ریلوے پولیس نے ریلوے ایکٹ ۱۵۸؍ کے تحت  ۱۰۷؍ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ رواں مہینے ۷؍ نومبر کو رات ساڑھے ۸؍ بجے تھانے اور کلو ا کے در میان دھیمی لوکل سے سفر کررہے بال چند گپتا نامی مسافر کی ناک پر باہر سے ایک پتھر آکر لگا تھا ۔ کلو ا اسٹیشن پر ریلوے پولیس نے بال چند کو نیچے اتار کر علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا تھا۔
  چند روز قبل ایک ایسی ہی واردات پونے روٹ پر واقع شیلو ریلوے اسٹیشن پر بھی ہو چکی ہے۔ ٹرینوں پر پتھراؤ کی مسلسل وارداتوں کے پیش ِ نظر ریلوے پولیس نے ’ پھٹکا پوائنٹ‘ کی نشان دہی کرتے ہوئے گشت بڑ ھا دیا تھا جس سے ایسی وارداتوں میں کمی واقع ہو گئی تھی ۔ تاہم ایک مہینے میںپتھراؤ کی تیسری واردات رونما ہونے سے مسافروں میں ریلوے انتظامیہ کے تئیں نار اضگی پائی جارہی ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ کیا ریلوے انتظامیہ اس واقعہ سے سبق حاصل کر تے ہوئے پتھراؤ کو روکنے کیلئے کوئی قدم اٹھائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK