Inquilab Logo

قرآن کی بے حرمتی کیخلاف عالمِ اسلام میں شدید احتجاج

Updated: January 25, 2023, 9:47 AM IST | Geneva

ترکی ، عراق ، ایران ، لیبیا ، سعودی عرب، یو اے ای اور دیگر اسلامی ممالک میں عوام سڑکوں پر نکل آئے ،گستاخ  سیاستداں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ، سویڈن پر شدید تنقیدیں

This picture is from Khost (Afghanistan) where there was a large-scale protest like in other countries. (Photo: Agency)
یہ تصویر خوست (افغانستا ن )کی ہے جہاں دیگر ملکو ں کی طرح بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا ۔(تصویر : ایجنسی)

اسلام کی  مخالفت میں  زہر اگلنے والے  ڈینش سیاست داں راسموس پالودان کے ذریعہ اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے سامنے  قرآن مقدس کا نسخہ نذر آتش کرنے کے خلاف پاکستان، ایران اور ترکی سمیت کئی اسلامی ملکوں میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔یہاں عوام سڑکوں پر نکل آئے  اور اس گستاخ سیاستداں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جبکہ اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)، سعودی عرب، قطر اور متعدد دیگر ملکوں نے  پالودان کی حرکت کی سخت مذمت کی ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری  بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتا ہے۔یہ اشتعال انگیز اسلاموفوبک عمل دنیا بھر کے ۱۹۰؍کروڑ مسلمانوں  کے مذہبی  جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی حرکت ہے۔ ایسی کارروائیاں آزادی اظہار  کے کسی بھی جائز  طریقے کے تحت نہیں آتیں۔
 بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کو اسلاموفوبیا، عدم برداشت اور مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد پر اکسانے کے خلاف مشترکہ عزم ظاہر کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ نے سویڈن پر زور دیا کہ وہ  پاکستانی عوام اور دنیا بھرکے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھے اور اسلامو فوبک کارروائیوں کو روکنے کے لئے اقدامات کرے۔ پاکستان میں لاہور ، کراچی  اور دیگر شہروں میں منگل کو زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ۔
 ادھر ترکی کے دارالحکومت انقرہ سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ ا ستنبول میں سوئیڈش قونصلیٹ کے باہر سیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی ۔ ترک حکومت نے خاص طور پر اس معاملے کو عالمی فورمس پر بھی اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ 
  اس معاملے میںامریکہ نے  بھی ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اس نے قرآن ِ کریم کے نسخے کو  نذر آتش کرنے کی مذمت تو نہیں کی  تا ہم اس واقع کو بے حرمتی اورنفرت  انگیز قرار د یا ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان  نیڈ پرائس نے یومیہ پریس  کانفرس میں  سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  ایک مقدس کتاب  کی بے حرمتی کرنا نا شائستہ فعل  ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں سویڈش سماجی کارکن کا موقف سمجھنے کی بھی ضرورت ہے لیکن ہمیں اس طرح کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے گریز کرن چاہئےتاکہ کسی کے مذہبی جذبات مجروح نہ ہوں۔  
 اس معاملے میں یورپی ممالک کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ وہاں پر سوشل میڈیا پر خاص طور پر پالودان کے خلاف مہم چل رہی ہے۔ البانیا، جرمنی ، ہالینڈ، انگلینڈ اور پولینڈ نے اس حرکت کی مذمت کی اور سویڈن سے اس معاملے میں تحمل برتنے کی اپیل بھی کی  ہے۔ 

sewdan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK