Inquilab Logo

حیرت انگیز طور پر وزیر اعظم مودی نے پہلی مرتبہ اڈانی اور امبانی کا نام لیا

Updated: May 08, 2024, 11:27 PM IST | Hyderabad

راہل گاندھی سے پوچھا کہ انہوں نے امبانی اور اڈانی کو کوسنا کیوں بند کردیا ؟ ٹرک بھر کے نوٹ پہنچ گئے کیا ؟، راہل نے جواباً انتخابی مہم کے متعدد ویڈیو جاری کردئیے

Prime Minister Modi addressing an election rally in Karimnagar. (PTI)
وزیر اعظم مودی کریم نگر میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے۔(پی ٹی آئی )

وزیراعظم نریندر مودی نے  حیرت انگیز طور پر گزشتہ ۱۰؍ سال میں پہلی مرتبہ اپنے صنعت کار دوستوں مکیش امبانی اور گوتم اڈانی کو نشانہ بنایا اور ان دونوں کا نام لے کر راہل گاندھی پر تنقیدیں کیں۔ مودی نے کہا کہ’’ کانگریس  کے شہزادہ راہل گاندھی پانچ سال سے  اٹھتے بیٹھتے ایک ہی مالاجپنے کا کام کرتے تھے۔ اڈانی اڈانی،  یا امبانی امبانی لیکن جب سے رافیل کا معاملہ ختم ہوا توانہوں نے ۵؍سال سے ۵؍صنعت کاروں کی نئی مالا جپنا شروع کیا۔پھر اس کے بعد کہنے لگے امبانی، اڈانی لیکن جب سے انتخابات کا اعلان ہوا ہے انہوں نے امبانی اوراڈانی کو گالی دینا بند کردیا ہے۔میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ شہزادے جی یہ بتائیں کہ انتخابات میں امبانی اوراڈانی سے تم نے کتنا مال اُٹھایا ہے۔ کیا ٹرک بھر کر نوٹ تمہارے پاس پہنچ گئے ہیں؟ امبانی اور اڈانی سے کالے دھن کی کتنی بوریاں بھر کر رقم  حاصل کی ہے۔کیا سودا ہوا ہے کہ راتوں رات آپ نے امبانی اوراڈانی کو گالی دینا بند کردیا۔ضرور دال میں کچھ کالا ہے۔‘‘ مودی نے مزید کہا کہ بی جے پی ہمیشہ ملک پہلے کی پالیسی پر کام کرتی ہے جبکہ کانگریس اور بی آرایس’’ خاندان پہلے‘‘ کے اصول پر کام کرتے ہیں۔ مودی نے تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاندان پہلے کی پالیسی کی وجہ سے کانگریس نے سابق وزیراعظم پی وی نرسمہا رائو کا ان کی موت کے بعد بھی احترام نہیں کیا۔بی جے پی حکومت نے  نرسمہا رائو کو بھارت رتن ایوارڈ دیتے ہوئے ان کااحترام کیا۔  
  مودی کو اس تقریر پر جواب دیتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا اور انتخابی مہم کے دوران کے وہ تمام ویڈیو جاری کردئیے جس میں انہوں نے اڈانی اور امبانی کو نشانہ بنایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی جی نے پہلی مرتبہ عوامی طور پر اڈانی اور امبانی کا نام لیا ورنہ وہ بند دروازوں کے پیچھے ڈیل کرلیتے ہیں۔ مودی جی کو یہ بھی معلوم ہے کہ وہ ٹرک بھر بھر کرکالا دھن بھیجتے ہیں،اسی لئے میرا مطالبہ ہے کہ مودی جی امبانی اور اڈانی کے گھر پر ای ڈی ، سی بی آئی اور دیگر ایجنسیاں بھیج کر تفتیش کروالیں اور یہ معلوم کرلیں کہ ان دونوں کے پاس کتنا کالا دھن ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK