Inquilab Logo

سی اےاے اوراین آرسی کے خلاف علامتی احتجاج

Updated: December 19, 2021, 7:33 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

شاہین باغ کے دو سال مکمل ہونے اور مائناریٹی ڈے کے موقع پربے باک کلیکٹیو گروپ نے دفتر میں احتجاج کیا

Volunteers from the Fearless Collective Group are protesting in their office
بے باک کلیکٹیو گروپ کی رضاکار اپنےدفتر میں احتجاج کررہی ہیں

: شاہین باغ کے ۲؍سال مکمل ہونے اور نیشنل مائناریٹی ڈے کے موقع پربےباک کلیکٹیو گروپ کی جانب سے اپنے دفتر میں علامتی احتجاج کیا گیا۔اس دوران یو اےپی اے رد کرنے اور انتقاماً اس قانون کے تحت گرفتار کئے جانے والوں کوفوراً رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔کووڈ کی وجہ سے ممبئی میں دفعہ ۱۴۴؍نافذ ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں خواتین سڑکوں پر تو نہیں اترسکیں اسلئے انہوں نے دفتر میں ہی احتجاج کیا۔
 احتجاج میںپیش پیش رہنےوالی بے باک کلیکٹیو گروپ کی فعال رکن حسینہ خان نےکہا کہ ’’ہم بہنوںنے اپنے دفترسے ہی اس اہم موقع پرسی اے اے اوراین آرسی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی اورنیشنل مائناریٹی ڈے پریہ جائزہ لیا کہ اقلیتوںکےساتھ کیا کیا ہورہا ہے۔‘‘ 
 انہوںنے یہ بھی کہاکہ ’’ اس موقع پرہم ان ساتھیوں کی رہائی کا پرزور مطالبہ کرتےہیں جو ایک طرح سے شاہین باغ کے احتجا ج کی بناء پر خواہ اسےحکومت تسلیم نہ کرے ،قید وبند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں،انہیں یاد کیا اوریواے پی اے جوحق وانصاف کی آوازبلند کرنےوالے ساتھیوںکے خلاف حکومت نے انتقاماً استعمال کیا ہے ،اس قانون کورد کیا جائے اوران کوجیلوں سے رہا کیا جائے۔‘‘
 زینت شیخ نے کہاکہ ’’ علامتی احتجاج سےہی ہم نے اپنا پیغام دے دیا ہے اورہمیں امید ہےکہ ملک میںرہنےوالے اسے بھولیں گے نہیں۔ ‘‘انجم پروین خان نے کہاکہ ’’ مائناریٹی ڈے پرہی نہیںبلکہ کوئی شخص روزانہ جائزہ لے سکتا ہے کہ اقلیتوںکے ساتھ کیا ہورہا ہے۔ انہیںکس کس طریقے سےنشانہ بنایا جارہاہے اوران کو آئینی حقوق تک سے محروم کیاجارہا ہے بلکہ کئی حقوق سلب بھی کرلئے گئے ہیں۔ اس لئے بہت ضروری ہے کہ ہم بیدار رہیںاورحکومت کی زیادتی کے خلاف خاموشی توڑیں۔ ‘‘ضیاء شیخ نے کہاکہ’’بڑا احتجاج نہ سہی ، کچھ ساتھیوںنے ہی این آرسی اورسی اے اے کے خلاف پیغام پہنچانے کی کوشش کی اورامید ہے کہ اس کا پیغام دور تک پہنچے گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK