Inquilab Logo

’’۵۰؍سال سے زیادہ عمر کے اساتذہ کو الیکشن ڈیوٹی نہ دی جائے ‘‘

Updated: March 27, 2024, 10:10 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

تعلیمی تنظیموں نےآئندہ ۲۰۰؍ بلدیاتی انتخابات میں اساتذہ کو الیکشن ڈیوٹی سے مستثنیٰ رکھنےکی اپیل کی

Teachers during BLO duty.
اساتذہ بی ایل او کی ڈیوٹی کے دوران۔

تعلیمی تنظیموں نے ایک مرتبہ پھر حکومت سے ۵۰؍سال سے زیادہ عمروالے، بیمار اور معذور اساتذہ کو الیکشن ڈیوٹی نہ دینےکی اپیل کی ہے۔ ان کےمطابق آئندہ تقریباً ۲۰۰؍ بلدیاتی الیکشن ہونے والےہیں، ان کی ڈیوٹی مذکورہ اساتذہ کو نہ دی جائے۔ 
 مہاراشٹراسٹیٹ شکشک پریشد کے صدر انل بورنار ے نے انقلاب سےبات چیت کرتے ہوئے کہاکہ’’ہم نے الیکشن کمیشن کو ایک مرتبہ پھر اساتذہ سے الیکشن کی ڈیوٹی کرانےسے متعلق مکتوب روانہ کیاہےجس میں خاص طورپر ۵۰؍سال سے زیادہ عمرکے اساتذہ کو الیکشن ڈیوٹی نہ دینے کی اپیل کی ہے کیونکہ اس عمر سے زیادہ کے اساتذہ کیلئےالیکشن ڈیوٹی کرنا آسان نہیں  ہوتا ساتھ ہی بیمار اور معذور اساتذہ کو بھی الیکشن ڈیوٹی سے مستثنیٰ رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ‘‘انہوںنے یہ بھی کہاکہ ’’ الیکشن ڈیوٹی کیلئے سب سے پہلے اسکولی عملہ کو ذمہ داری سونپی جاتی ہے جبکہ دیگر سرکاری محکمے بھی ہیں لیکن سب سے پہلے اساتذہ کوڈیوٹی دی جاتی ہے۔آئندہ دنوںمیں ریاست میںکم وبیش ۲۰۰؍ بلدیاتی الیکشن ہونے والے ہیں ، ان انتخابات کےمدنظر ہماری الیکشن کمیشن سے اپیل ہےکہ اسا   تذہ کو الیکشن ڈیوٹی نہ دی جائے۔ان دنوں اسکولوں میں سالانہ امتحان جاری ہے۔ ایسےمیں ٹیچروںکے اسکول سے غیر حاضر ہونے سے طلبہ نفسیاتی دبائو کاشکار ہورہے ہیں۔ اس لئے الیکشن کمیشن سے ہم نے اپیل کی ہے کہ ٹیچروںکو الیکشن اور بی ایل او وغیرہ کی ڈیوٹی سے مستثنیٰ رکھا جائے  ۔‘‘انہو ں نے یہ بھی کہاکہ ’’ہماری تنظیم کےعلاوہ دیگر تنظیمیں بھی یہ مطالبات کررہی ہیں ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK