Inquilab Logo

امیزون فریش‘ کو ملک کے۶۰؍ سے زیادہ شہروں تک پہنچانے کا اعلان

Updated: May 23, 2023, 11:09 AM IST | New Delhi

اس سروس کے سربراہ شری کانت شری رام نے کہا’’ ہم اپنے صارفین کی خدمت کرنے اور’ہر چیز ہر دن ( `ایوری تھنگ اور `ایوری ڈے) اسٹور بننے کیلئے پُرعزم ہیں

Amazon Fresh has plans to expand its reach in the country
امیزون فریش کا ملک میںدائرہ بڑھانے کا منصوبہ ہے

 امیزون انڈیا نے پیر کو اپنی مکمل باسکٹ گروشری سروس ’امیزون فریش‘ کو ملک کے۶۰؍ سے زیادہ شہروں تک پھیلانے کا اعلان کیا۔کمپنی نے یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ امیزون فریش ایپ صارفین کو روزمرہ کی ضروری اشیاء کے ساتھ ساتھ گروشری کی اشیاء بشمول پھل، سبزیاں، ٹھنڈی مصنوعات، حسن ونکھار،  بے بی، پرسنل کیئر اور پیٹ پروڈکٹ  پیشکش کرتا ہے۔ ان شہروں میں صارفین ویک اینڈ پر دلچسپ سیلز، ہر مہینے کی پہلی سے ۷؍ تاریخ تک سپر ویلیو ڈے اور ترجیحی ٹائم سلاٹس پر ڈیلیوری کے ذریعے تمام گروشری ضروری اشیاء پر ویلیو آفرز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
 امیزون فریش کے سربراہ شری کانت شری رام نے کہا’’ امیزون فریش متعدد اشیاء کی خریداری کا واحد مقام ( وَن اسٹاپ آن لائن ڈیسٹی نیشن)  ہےجو صارفین کو وسیع انتخاب، واجبی قیمتوں اور آسان خریداری کےمتبادلات فراہم کرتی ہے۔ہم اپنے صارفین کی خدمت کرنے اور’ہر چیز ہر دن ( `ایوری تھنگ اور `ایوری ڈے) اسٹور بننے کیلئے پُرعزم ہیں۔ امیزون فریش کی اس توسیع کے ساتھ پورے ہندوستان کے صارفین اپنے گھر بیٹھ کر آرام سے بہترین معیار کے تازہ پھل اور سبزیاں خرید سکیں گے۔اس موسم میں ہم نے موسمی مصنوعات جیسے آم اور گرمیوں کے موسم سے متعلق مصنوعات کی زبردست مانگ دیکھی ہے۔ ہم پورے  ملک  میں اپنے بڑھتے ہوئے کسٹمر بیس کو آن لائن خریداری کا بہترین تجربہ فراہم کرنے پر مرکوز کررہے ہیں۔‘‘امیزون ڈاٹ ان مفت شپنگ پیش کرتا ہے، جس کے تحت صارفین کو ۲۴۹؍ روپے سے اوپر کے تمام آرڈرز پر مفت ڈیلیوری ملتی ہے۔صارفین سپر سیور ڈیلز سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ ڈیل مہینے کی خریدارای کرتے وقت مزید بچت کرنے میں ان کی مدد کریں گی۔ بڑی بچت، مصنوعات کے وسیع انتخاب اور تیز رفتار اور آسان ڈیلیوری کے اختیارات کے علاوہ ایک ہی آن لائن منزل پرامیزون فریش گروشری منفرد خصوصیات پیش کرتا ہے مثلاً ایپ میں ایک وقف شدہ ایپ اور ’بائی اگین‘ اور ’ریمائنڈر‘ جیسے خاص فیچر ملتے ہیں جو صارفین کی خریداری کا تجربہ اور بھی آسان اور دلچسپ بنا دیتے ہیں۔
 امیزون فریش نے حال ہی میں ’نہیں تو مہنگا  پڑے گا‘کے  اشتہاری فقرہ کے ساتھ ایک مہم شروع کی ہے۔ یہ مہم اس بات پر روشنی ڈالتی ہے کہ امیزون فریش سہولت فراہم کرتا ہے جن میں مصنوعات کا وسیع انتخاب، زبردست بچت، فروخت کنندگان سے بہترین معیار کی مصنوعات اور ترجیحی ڈیلیوری سلاٹس وغیرہ شامل ہیں۔

amazon Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK