Inquilab Logo

غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ، ۱۶؍ افراد ہلاک ،۳۰؍ افراد لاپتہ

Updated: October 07, 2022, 11:57 AM IST | Agency | Athens

ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کی مدد سے لاپتہ افراد کی تلاش ، خراب موسم اور تیز ہواؤں کی وجہ سے امدادی کا رروائی میں مشکلات کا سامنا

Rescue workers and local people engaged in search operation.Picture:AP/PTI
امدادی کارکن اور مقامی افراد سرچ آپریشن میں مصروف۔ تصویر: اے پی / پی ٹی آئی

یونان کے ایک جزیرے کے قریب جمعرات کو تارکین وطن کی کشتی پلٹ گئی جس کے نتیجے میں کم ازکم۱۶؍ افراد ہلاک ہو گئے  جبکہ ۳۰؍ افراد لاپتہ ہوگئے۔  میڈیارپورٹس  میں کوسٹ گارڈز  کے حوالے سے  بتایا گیا کہ رواں ہفتے کشتی ڈوبنے کا یہ دوسرا  حادثہ ہوا  ہے جو بحیرہ ایجیئن میں لیسبوس کے جزیرے کے قریب پیش آیا۔ کوسٹ گارڈز کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں۵۰؍ سےزائد افراد سوار تھے جن میں سے خبر لکھے جانے تک ۵؍ افراد کو  بچایا جا سکا ہے۔۱۶؍ لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ خبر لکھے جانے تک ۳۰؍ افراد  لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ کشتی لیسبوس کے مشرقی حصے میں ڈوبی جو ترکی کے ساحل کا قریبی علاقہ ہے۔ حادثےکے بعد یونانی ایئرفورس کے ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کی مدد سے امدادی کام شروع کیا گیا جبکہ اس علاقے میں موسم خراب ہے اور تیز ہواؤں کی وجہ سے امدادی کا رروائی میں مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ یونان کے قومی نشریاتی ادارے ای آر ٹی  نے کوسٹ گارڈ کے ترجمان نیکوس کوکلاس کے حوالے سے بتایا کہ تمام متاثرین افریقی نسل کی نوجوان خواتین تھیں۔  قبل ازیں ہونے والے ایک اور کشتی حادثے میں سخت طوفان کے دوران کشتی ایک چٹان سے ٹکرانے کے بعد پلٹ گئی تھی۔ حادثہ  کائیتھرا کے جزیرے کے قریب پیش آیا تھا جو سمندر کے جنوبی حصے کی طرف واقع ہے۔اس حادثے میں۸۰؍ افراد کو بچا لیا گیا ہے۔اس  کشتی پر۹۵؍ افراد سوار تھے۔ ان کی قومیت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔حکام نے بتایا کہ دونوں حادثات میں  تیز ہواؤں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔

greece Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK