Inquilab Logo

کیلیفورنیا کےجنگل میں لگنے والی آگ پر اےآئی ٹیکنالوجی کی مدد سےقابو پایاجاسکا

Updated: August 13, 2023, 10:47 AM IST | california

کلیولینڈ نیشنل فاریسٹ میں رات میں ۳؍ بجنے والی آگ کی اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے آگاہی ملنے پرفائرفائٹرز کی کارروائی ،۴۵؍ منٹ میںآگ بجھانے میں کامیابی ملی

AI technology is proving to be helpful in controlling forest fires
جنگلات کی آگ پر قابو پانے کیلئے ا ے آئی ٹیکنالوجی معاو ن ثابت ہورہی ہے

:امریکی ریاست کیلیفو رنیا کے فائر فائٹرز جنگل کی آگ کا جلد از جلد پتہ لگانے کیلئے مصنوعی ذہانت (اے آئی ٹیکنالوجی)  کا استعمال کررہے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا بھر میں ایک ہزار سے زائد کیمرے لگائے گئے ہیں جن میں ایسی مشین لگائی گئی ہے جو فائر فائٹرز کو آگ لگنے سے متعلق آگاہ کرے گی۔امریکہ میں گزشتہ ماہ الرٹ کیلیفورنیا نامی اے آئی پروگرام لانچ کیا گیا تھا، یہ ایسی ٹیکنالوجی ہے جو آگ لگنے کے واقعات سے متعلق فائر فائٹرز کو آگاہ کرتی ہے۔ اس اے آئی ٹیکنالوجی نے کلیولینڈ نیشنل فاریسٹ میں مقامی وقت رات۳؍ بجے لگنے والی آگ سے متعلق آگاہ کیا۔جب اس جنگل میں آگ لگی تو رات کا وقت تھا اور چونکہ لوگ سو رہے تھے، اس لیے کسی کو آگ لگنے کی خبر نہ تھی، اس کے علاوہ اندھیرا ہونے کی وجہ سے آگ کا دھواں باآسانی نظر نہیں آتا، اگر آگ پر پروقت قابو نہ پایا جاتا تو یہ خوفناک شکل اختیار کرسکتی تھی۔
 تاہم الرٹ کیلیفورنیا نامی اے آئی ٹیکنالوجی نے آگ کا پتہ لگایا اور فائر کیپٹن کو آگاہ کیا جس کے بعد فائر فائٹرز فوری آگ لگنے کے مقام پر پہنچے، فائر کیپٹن سمیت تقریباً۶۰؍ فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کیلئے مختلف آلات کا استعمال کیا جن میں۷؍فائر ٹرک (انجن)، ۲؍ بلڈوزر،۲؍واٹر ٹینکرز، اور فائر فائٹرز کی مزید۲؍ ٹیمیں شامل تھیں۔ فائر فائٹرز کے فوری ردعمل کی وجہ سے۴۵؍ منٹ کے اندر جنگل میں لگی آگ پر کامیابی سے قابو پالیا گیا۔الرٹ کیلیفورنیا نامی اے آئی ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے انجینئرز نے بنائی ہے۔انہوں نے کیلیفورنیا کے شہر چیکو میں واقع ڈیجیٹل پاتھ نامی کمپنی کی اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا، یہ پلیٹ فارم آگ جیسے واقعات کا پتہ لگانے میں مدد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ ایک ہزار۳۸؍ کیمروں کے نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے کام کرتا ہے جو کیلیفورنیا کی ریاست میں مختلف عوامی تنظیموں اور پاور کمپنیوں کے ذریعے نصب کیے گئے ہیں۔ان میں سے ہر ایک کیمرہ اپنے اردگرد کا مکمل نظارہ کیپچر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ کیمرے آپریٹرز کے ذریعے کنٹرول کئے جاتے ہیں۔کیلیفورنیا میں آگ بجھانے والی ایجنسی ( کیل فائر )کو امید ہے کہ یہ اے آئی ٹیکنالوجی دیگر امریکی ریاستوں اور دنیا بھر میں بہترین ماڈل بن کر سامنے آئیگی۔

california Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK