Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرناٹک ہائی کورٹ نے شاہین اسکول انتظامیہ کیخلاف بغاوت کا مقدمہ خارج کردیا

Updated: June 15, 2023, 10:08 AM IST | Bidar

سی اے اے مخالف تحریک کےد وران اسکول کےطلبہ نے ڈراما کیا تھا جس پرکیس درج کیاگیا تھا ،الزام تھا کہ اسکرپٹ میںفرقہ وارانہ اور مودی مخالف نعرے تھے

Karnataka High Court Building
کرناٹک ہائی کورٹ کی عمارت

کرناٹک ہائی کورٹ کی گلبرگہ بینچ نےبیدر کی شاہین اسکول کے خلاف سی اے اے تحریک کے دورا ن کئے گئے ڈرامے میںوزیرا عظم پرتنقیدکے حوالے سےدرج کئے گئے بغاوت کے مقدمہ کو خارج کردیا۔بیدر کے ایک دائیں بازو کے لیڈرکے ذریعے شاہین اسکول انتظامیہ کے خلاف بغاوت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔جسٹس ہیمنت چندنگودر نے شاہین اسکول مینجمنٹ کی جانب سے سینئر وکیل امیت کمار دیش پانڈے کی سماعت کے بعد کیس کو منسوخ کردیا۔جنوری۲۰۲۰ء میں جماعت چہارم کے طلباء کے ذریعے سی اے اے مخالف تھیم پر مبنی ڈراما کرنے پر کرناٹک کے بیدر کے شاہین اسکول کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔یہ الزام لگایا گیا تھا کہ ڈرامے کی اسکرپٹ میں فرقہ وارانہ اور مودی مخالف نعرے تھے۔
 بیدر پولیس نے نیلیش رکشیال کی شکایت پر آئی پی سی کی  دفعات۵۰۴؍،۵۰۵(۲)،۱۲۴(اے)اور۱۵۳(اے)کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز نے ان الزامات کا مقابلہ کیا اور عدال میں دلیل دی کہ پولیس بچوں کے ساتھ ملک دشمن سلوک کر رہی ہے اور روزانہ اسکول جاتی ہے۔۱۷؍ اگست ۲۰۲۱ء کو کرناٹک ہائی کورٹ کی بنگلور بینچ نے ایک بیان دیا جس میں کہا گیا کہ اسی کیس کے سلسلے میں بچوں سے پوچھ گچھ کے دوران مسلح پولیس افسران کی موجودگی سے۲۰۱۵ء کے جوینائل جسٹس ایکٹ اور بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔
  موڈیگیرے حلقہ کی موجودہ ایم ایل اے نینا جیوتی جھاور نے بچوں کے حقوق کے سلسلے میں یہ درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ۸۵؍ طلبہ کو جن میں سے کچھ کی عمر۹؍ سال سے کم تھی، پولیس کی پوچھ گچھ برداشت کرنی پڑی جس کا بچوں کی نفسیات پر برا اثر پڑا۔ہندوستان گزٹ سے بات کرتے ہوئے شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر نے  انصاف ملنے پرعدلیہ پر اپنے یقین کا اظہار کیا۔
  انہوں نے وکلاء، میڈیا اور دیگر دوستوں کا مشکل وقت میں تعاون کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

karnataka Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK