Inquilab Logo

سروس سیکٹر نے رفتارپکڑی، پی ایم آئی ۶۲ء۳؍ پر پہنچا

Updated: August 04, 2023, 10:58 AM IST | New Delhi

جولائی میں سروسیز پی آئی ایم لگاتار ۲۴؍ویں ماہ ۵۰؍ کے اوپر رہا۔اس وقت۱۳؍سال کی بلند تر سطح پر پہنچ چکا ہے۔ کمپوزٹ پی ایم آئی بھی ۵۹ء۴؍ سے بڑھ کر ۶۱ء۹؍ کی سطح پر پہنچ گیاہے۔اعدادوشمار کی بنیاد پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ملک میں کاروباری سرگرمیاں بہتر ہورہی ہیں

Services PMI was 58.5 in June, which increased to 62.3 in July. File photo
جون میں سروسیز پی ایم آئی ۵۸ء۵؍ تھا ، جو جولائی میں بڑھ کر ۶۲ء۳؍ کی سطح پر پہنچ گیا ۔ فائل فوٹو

جولائی میں سروسیز پی ایم آئی میں زوردار اضافہ درج کیا گیا ہے۔  ایس اینڈ پی گلوبل کے ذریعہ ۳؍اگست کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں جولائی میں  خدمات کے شعبے نے رفتار پکڑی ہے  اور  پی ایم آئی ۱۳؍سال کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔ جون میں سروسیز پی ایم آئی ۵۸ء۵؍ تھا ، جو جولائی میں بڑھ کر ۶۲ء۳؍ کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں جولائی میں کمپوزٹ پی ایم آئی بھی ۵۹ء۴؍ سے بڑھ کر ۶۱ء۹؍ کے لیول پر پہنچ چکا ہے۔ ۶۲ء۳؍  کے لیول پر رہنے کے ساتھ ہی جولائی سروسیز پی ایم آئی ۱۳؍ سال کی بلند تر سطح پر آچکا ہے۔ پچھلی بار یہ جون ۲۰۱۰ء میں بلند تر سطح پر تھا۔ اس کے علاوہ جولائی میں سروسیز پی ایم آئی لگاتار ۲۴؍ویں ماہ ۵۰؍ کے اہم لیول سے بھی اوپر رہا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ لگاتار ۲۴؍ ماہ میں ملک میں سروسیز سیکٹر کی سرگرمیوں  میں توسیع دیکھنے کو ملی ہے۔
 خیال رہے کہ اگر پی ایم آئی عدد ۵۰؍ کے اوپر ہوتا ہے تو یہ مانا جاتا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں میں نمو ہورہی ہے۔ وہیں اگر یہ ۵۰؍ کے نیچے رہتا ہے تو یہ مانا جاتا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں میں سکڑاؤ آگیا ہے۔ پی ایم آئی ایک سروے پر مبنی اشاریہ ہے جو لگ بھگ ۴۰۰؍ سروسیز کمپنیوں کے ’رسپانس‘ پر مبنی ہوتا ہے۔ اس میں خردہ، غیر خردہ (ہول سیل -ریٹیل)سروسیز، ٹرانسپورٹ، کمیونی کیشن، انفارمیشن ، فائنانس ، انشورنس، ریئل اسٹیٹ اور کاروباری سروسیز سیکٹر سے متعلقہ کمپنیاں شامل ہوتی ہیں۔ ان میں سے ہر سیکٹر کے لئے ایک الگ انڈیکس (اشاریہ) ہوتا ہے ۔ پھر ان سبھی کوملاکر ایک کمپوزٹ پی ایم آئی کے اعدادوشمار نکالے جاتے ہیں۔
 معلوم ہوکہ پی ایم آئی پچھلے مہینے کی کاروباری سرگرمیوں  میں  ہونے والی تبدیلیوں کی پیمائش کرتا ہے اور ان کاروباری سرگرمیوں  کے اعدادو شمار کو موسمی اعتبار سے جمع کیا جاتا ہے۔ اسے معاشی سرگرمیوں میں ہونے والے اتارچڑھاؤ کا ایک اچھا اشارہ مانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ سب سے تازہ حاصل ہونے والے اعداد ہوتے ہیں۔ کسی بھی مہینے کے لئے پی ایم آئی ، سروسیز اور مینوفیکچرنگ دونوں سیکٹرز کے لئے جاری کیا جاتا ہے۔ اس کے موازنہ میں معاشی سرگرمیوں پر دوسرے آفیشیل ڈیٹا جیسے انڈیکس آف انڈسٹریل پروڈکشن یا ۸؍ اہم کاروبار کا انڈیکس(انڈیکس آف ایٹ کور انڈسٹریز) ایک مہینے یا اس سے زیادہ کے وقفے سے جاری کئے جاتے ہیں۔ ایسے میں پی ایم آئی ڈیٹاکو ملک کی معیشت کی صورتحال کا اہم اشارہ مانا جاتا ہےاور پالیسی اکثر اپنے فیصلوں کے لئے اس پر بھروسہ کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK