Inquilab Logo

میٹا میں ملازمین کی برطرفیوں کا تیسرا دور شروع

Updated: May 27, 2023, 11:19 AM IST | California

کمپنی نے سب سے زیادہ ملازمین غیرانجینئرنگ شعبے سے نکالے ہیں

Mark Zuckerberg
مارک زکربرگ

فیس بک( میٹا)نے  اپنے ملازمین کی برطرفی کے تیسرے اور آخری دور کا آغاز کردیا ہے۔کمپنی میں مارکیٹنگ، سائٹ سیکوریٹی، انٹرپرائز انجینئرنگ، پرگرام مینجمنٹ ، کنٹینٹ اسٹریٹیجی اور کارپوریٹ کمیونی کیشن سے تعلق رکھنے والے درجنوں ملازمین نے لِنکڈ اِن پر نوکری سے نکالے جانے کے حوالے مطلع کیا۔ لِنکڈ اِن پوسٹ کے مطابق سوشل میڈیا جوائنٹ نے پرائیویسی اور انٹیگریٹی پر توجہ دینے والے یونٹ سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو بھی نوکری سے نکالا ہے۔ یاد رہے کہ میٹا اس سال ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کے دوسرے دور کا اعلان کرنے والی پہلی بڑی ٹیک کمپنی تھی۔ گزشتہ  برس برطرفیوں کے پہلے دور میں کمپنی نے ۱۱؍ ہزار سے زائد افراد کو نوکری سے نکالا تھا۔میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے مارچ میں کہا تھا کہ برطرفیوں کا دوسرا دور تین حصوں میں مئی تک مکمل ہوگا۔ اس کے بعد کچھ چھوٹے موٹے دور آتے رہیں گے۔
کمپنی کے حصص میں اضافہ
 کمپنی کے حصص بڑے پیمانے پر کمزور مارکیٹ میں معمولی اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔ اس سال ان کی قیمت دُگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے اور میٹا کی لاگت میں کمی کی مہم اور مصنوعی ذہانت پر توجہ دینے کی بدولت ایس اینڈ پی ۵۰۰؍ انڈیکس میں سرفہرست کمپنیوں  میں سے ایک ہے۔مارچ میں میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے کہا تھاکہ کمپنی میں ملازمین کی چھٹنی  کے دوسرے دور کا بڑا حصہ کئی مہینوں میں ۳؍مرحلوں میں ہوگا جو تقریباً مئی  میں ختم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد کچھ چھوٹے راؤنڈ جاری رہ سکتے ہیں۔
غیر انجینئرنگ شعبےمیں  زیادہ چھٹنی 
 مجموعی طور پر چھٹنی نے سب سے زیادہ نان انجینئرنگ شعبے  کو متاثر کیا، جس سے میٹا میں کوڈرس کی برتری کو تقویت ملی۔ زکربرگ نے کہا ہے کہ توجہ کافی حد تک کاروباری ٹیموں کو دوبارہ منظم کرنے اور دیگر رولزکیلئے انجینئرس کے زیادہ سے زیادہ تناسب پر واپس آنے پر ہے۔
ہندوستان کے دو اعلیٰ عہدیدار بھی شامل
 اس معاملے سے واقف افراد کے مطابق ، ہندوستان کے دو اعلیٰ ایگزیکٹیو – ڈائریکٹر مارکیٹنگ اویناش پنت اور ڈائریکٹر اور میڈیا پارٹنرشپ کے سربراہ ساکیت جھا سوربھ کو بھی  عہدہ چھوڑنے کیلئے کہا گیا ہے۔  دونوں میٹا ایگزیکٹیوز نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔ یہ برطرفی مہینوں کے نقصانات کے بعد میٹا میں اعلیٰ افراط زر اور ای کامرس بوم سے ڈیجیٹل اشتہارات کی واپسی کے درمیان ہوئی ہے۔
  واضح رہے کہ گزشتہ سال یا یوں کہیںکہ کورونا کے بعد سے کئی بڑی ٹیک کمپنیوں نے اپنے ملازمین کی برطرفی کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ان میں ٹویٹر، ایمیزون، فیس بک  سمیت کئی نامور کمپنیاں شامل ہیں۔ 

meta Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK