Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہزاروںاسکولوں میں مڈڈےمیل کیلئےگیس کنکشن نہیں ، چولہا جلانے پر مجبور

Updated: December 09, 2021, 8:11 AM IST | saadat khan | Mumbai

مرکزی حکومت کی ہدایت کے باوجود ممبئی، تھانے، رائے گڑھ ،پال گھر اوردیگر اضلاع کےتقریباً ۴۰؍ہزار ۱۵۲؍ اسکولوں کو گیس کنکشن نہیں دیا گیا ہے ۔ انتظامیہ، ہیڈماسٹرس، اساتذہ اور طلبہ کو دقتوں کا سامنا

The school administration is facing difficulties in making midday mail due to lack of gas connection.
گیس کنکشن نہ ہونے سے مڈڈے میل بنانے میں اسکول انتظامیہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

 ممبئی، تھانے،  پال گھر ، رائے گڑھ  اورریاست کےدیگر اضلاع کےتقریباً ۴۰؍ ہزار ۱۵۲؍ اسکولوں  میں مڈڈےمیل کی تیاری کیلئے ابھی بھی چولہا پھونکنےکی ضرورت پیش آرہی ہے جس کی وجہ سے اسکول انتظامیہ، ہیڈماسٹرس، اساتذہ اور طلبہ کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ حالانکہ مرکزی حکومت کی جانب سے اسکولوںکو گیس کنکشن فراہم کرنےکی ہدایت دی گئی ہے مگر ابھی تک انہیں گیس کنکشن فراہم نہیں کیاگیاہے ۔ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ گزشتہ ۶؍سال سے اس ضمن میں اسکولوںسے تفصیلات طلب کررہاہےلیکن اس معاملے میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ حال ہی میں ریاستی محکمۂ تعلیم نے اس تعلق سے ایک سرکیولر جاری کرکے گیس کنکشن دینےکی ہدایت دی ہے ۔تعلیمی تنظیموں نے مذکورہ سرکیولر پر جلدازجلد عمل کرنےکا مطالبہ کیاہے۔
 اکھل بھارتیہ اُردوشکشک سنگھ کے جنرل سیکریٹری ساجد نثار نےبتایاکہ ’’ مرکزی حکومت کی اسکیم کے تحت تمام تسلیم شدہ اسکولوںکے طلبہ کو مڈڈےمیل اسکیم کے ذریعے کھچڑی یاکھانے پینےکی دیگر اشیاء فراہم کی جاتی ہے۔ جن شہروں میں سینٹرل کچن اسکیم کےذریعے مڈڈے میل کاانتظام کیا گیا ہے، وہاں آسانی سے مڈڈے میل کاانتظام ہوجاتاہےمگر جن اضلاع میں یہ سہولت نہیں ہے،  وہاں کے اسکولوںکےہیڈماسٹروںکو مڈڈے میل کی تیاری کیلئے اضافی ذمہ داری ادارکرنی ہوتی ہے ۔ اسکول میں گیس کنکشن نہ ہونےسے چولہے پر کھچڑی  یا دیگر کھانا پکانےکا انتظام کیاجاتاہے۔اگر کسی اسکول میں ایک ہزار طلبہ ہیں تو ان کیلئے چوہے پربڑی مقدارمیں کھچڑی پکانا انتہائی مشکل ہوتاہے۔اس کیلئے کئی گھنٹے صرف ہوتے ہیں۔ چولہا جلنے سےاسکول میں ہونےوالی گرمی، دھواں اور آلودگی سے طلبہ اور اساتذہ پریشان ہوجاتےہیں۔ اس طرح کےمتعدد مسائل ہیں جن کی وجہ سے اسکولوںمیں مفت گیس کنکشن فراہم کرناضروری ہے مگر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اس جانب توجہ نہیں دے رہا ہے جس سے ریاست کے۴۰؍ہزار ۱۵۲؍اسکولوںکو پریشانی ہورہی ہے۔‘‘ انہوں نےیہ بھی بتایاکہ ’’ مرکزی حکومت نے طلبہ کیلئے مڈڈے میل اسکیم کی سہولت فراہم کی ہے ۔ اس کیلئے جہاں مرکزی حکومت نے اناج یا اناج کیلئے فنڈ مختص کیا ہے وہیں  مفت گیس کنکشن کیلئے بھی فنڈ مہیا کیاہے ۔ اس کےباوجود ریاستی محکمۂ تعلیم نے اسکولوں کو اس سہولت سے محروم رکھاہے ۔ ۲۰۱۵ء سے مذکورہ اسکولوںسے گیس کنکشن کیلئے تفصیلات طلب کی جارہی ہے ۔متعدد مرتبہ تفصیلات دی جاچکی ہےمگر ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ ۲۵؍ نومبر ۲۰۲۱ء کو ریاستی محکمہ ٔ  تعلیم نے اس بارےمیں ایک سرکیولر جاری کیاہے جس میں ۴۰؍ہزار ۱۵۲؍تسلیم شدہ اسکولوں کو گیس کنکشن فراہم کرنےکی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت  دی ہے۔ اس سرکیولر کی بنیادپر ہم نے ایجوکیشن ڈائریکٹر (پرائمری ) دنکر ٹیمکر، پونے کو ایک مکتوب روانہ کیاہے جس میں مذکورہ اسکولوںکو فوری طورپر گیس کنکشن فراہم کرنےکا مطالبہ کیاہے ۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK