Inquilab Logo

بھساول شہر اور تعلقہ میں ایک ہی رات میں۳؍ سے۴؍ گھنٹے میں تہرے قتل سے سنسنی

Updated: September 03, 2023, 8:52 AM IST | Qureshi Sarjil | bhusawal

پہلے معمولی تناز ع پر۲؍ سگے بھائیوں کا بہیمانہ قتل کیا گیا ، پھر بھساول شہر کے بد نام ز مانہ مجرم کا بھی قتل کیا گیا ، اس کی گردن پر قاتل نے ۱۷؍ وار کئے  

Police officials on the incident in Kandari.
کنڈاری میں جائے واردات پر پولیس اہلکار ۔

بھساول میں ایک ہی شب میں چند گھنٹے کےد وران قتل کی ۳؍واردتیں ہوئی ہیں ۔ جمعہ کی شب ۱۰ ؍ سے ۳۰:۱۰ بجے کے درمیان  بھساو ل تعلقے کے کنڈاری میں معمولی تنازع کے سبب دوسگے بھائیوں کا تلوار اورچاقوگھونپ کرقتل  کردیاگیا ۔اس  معاملہ کے ۴؍ گھنٹوں کے بعد ہی شب ڈیڑھ بجے کے قریب بھساول کے شری رام نگر میں بد نام زمانہ مجرم نکھیل راجپوت (۴۰) کابھی تیز دھارہتھیاروں سے قتل کردیا گیا ۔ یکے بعد دیگرے قتل کی تین  واردتوں سےبھساول شہر و تعلقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔  پولیس کے ذرائع سےموصولہ اطلاع کے مطابق کنڈاری کے دونوںمقتول بھائی شانتارام بھولناتھ سالونکھے (۲۸) اور راکیش بھولناتھ سالونکھے (۳۳) کا اینٹ بھٹے کا کاروبار ہے ۔اس سلسلے میں بھساول سٹی پولیس تھانے میں وکاس چند ر کانت سالونکھے (۲۸) نے شکایت کی ہے کہ اسکےچچا زاد بھائی شانت رام سالونکھے کو اسکے پڑوسی رمیش انگڑے نےموٹر سائیکل پر جاتے ہوئے گالی دی تھی۔ اسی  بات پر انگڑے اور اسکے ساتھیوں نے مارپیٹ کی جس میں دونوں بھائیوںپر تلوار اورچاقو سے حملہ کر کے قتل کردیا گیا ،اس حملے میں’فریاد ی‘ وکاس کے علاوہ اور ساگرانگڑےنامی ایک شخص شدید زخمی ہیں۔ انہیں علاج کیلئے بھساول کے ٹرائم سینٹر میں داخل کیا گیا ۔  دونوں زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے ۔پولیس  نے مشکو ک افراد کے طور پر دیپک چھگن تائرڈے اور میور مورے اور دیگر کی شناخت کی ہے ۔
   ادھر بھساول شہر کے شری رام نگر میں بدنام زمانہ  نکھیل راجپوت کے قتل معاملے میں ابتدائی تفتیش میں پولیس کو یہ معلوم ہوا کہ جمعہ کی رات گھر آنے کے بعد جب نکھیل پانی کی ٹنکی کی چھت پر کسی مشتبہ شخص کے ساتھ سو رہا تھا تو اُس سے جھگڑا ہوا اور اس نے اسکی گردن پر چاقو سے۱۷؍ وار کر کے اسے قتل کر دیا۔ ملزم کا نام سامنے آیا ہے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس نے گھریلوتنازع کی وجہ سے قتل کیا۔
 یادرہے کہ قتل سے ۲۴؍گھنٹے قبل نکھیل راجپوت اور اسکے ساتھیوں نے بازار پیٹھ پولیس اسٹیشن کے عملہ پر حملہ کیا تھاجس کا معاملہ بھی درج ہوا ہے ۔نکھیل راجپوت پولیس ریکارڈ میں ایک بدنام زمانہ مجرم کے طور پر شہرت رکھتا تھا ۔وہ پولیس پر حملہ، دھمکیاں دینے،  ہفتہ خوری، مار پیٹ ا ور دیگرسنگین جرائم میں کلیدی ملزم تھا ،اسی لئے اسکے خلاف تڑی پار کی کارروائی بھی کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK