• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سرکار کی وعدہ خلافی پر ٹکیت برہم، پھر آندولن کا اعلان ،کل سرکاری دفاتر پردھرنا

Updated: January 30, 2022, 9:40 AM IST | Muzaffarnagar

کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ ایم ایس پی کیلئے کمیٹی بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، اس لئے دوبارہ احتجاج ہو گا

Farmer leader Rakesh Takit has once again come to the fore
کسان لیڈر راکیش ٹکیت ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئے ہیں

کسانوں کے قد آور لیڈر راکیش ٹکیت نے  ایم ایس پی پر کمیٹی بنانے کے معاملے میںمودی سرکار کی وعدہ خلافی پر سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے دوبارہ آندولن شروع کرنے کا  انتباہ دیا ہے۔ انہوں نے پورے ملک کے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ ۳۱؍ جنوری کو اپنے اپنے اضلاع میںضلع کلکٹر یا مجسٹریٹ کے دفاتر کے سامنے جمع ہوں اور احتجاج کریں۔ٹکیت کے مطابق کسان کا احتجاج ختم کرواتے  وقت حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ وہ  چند روز میں ہی  ایم ایس پی کے لئے کمیٹی بنادے گی لیکن اب تک اس تعلق سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور نہ حکومت کی جانب سے کوئی جواب دیا جارہا ہے۔ اسی لئے ہم نے اپنے کسان بھائیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ۳۱؍ جنوری کو سرکاری دفاتر پر جمع ہوں اور احتجاج کا اعلان کریں ۔
 راکیش ٹکیت نے کسانوں پر درج مقدموں کے سلسلے میں بھی آواز اٹھائی اور کہا کہ کیس واپس لینے کا وعدہ بھی ہوا تھا لیکن اس پر بھی سرکاریں وعدہ خلافی سے کام لے رہی ہیں ۔ اسی لئے ضروری ہے کہ ایک مرتبہ پھر ان حکومتوں کو بتایا جائے کہ کسانوں نے اپنا آندولن صرف ملتوی کیا ہے ، وہ جب چاہیں واپس آسکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل کسانوں نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ ۳۱؍ جنور ی کو پورے ملک میں ’ وشواس گھات ‘ دن منائیں گے اور حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے ۔ اسی احتجاج کو راکیش ٹکیت نے آندولن کی شروعات قرار دیا ہے۔ ٹکیت نے میڈیا سے گفتگو میں ایک مرتبہ پھر واضح طور پر کہا کہ ہم نے اتنابڑا آندولن کیا اور اتنے کسان بھائیوں کی قربانی دی ۔ کیا اب بھی کسانوں کو یا ووٹروں کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ کسے ووٹ نہیں دینا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK