Inquilab Logo

ترویندر سنگھ راوت مستعفی، نئے وزیر اعلیٰ کا اعلان کل

Updated: March 09, 2021, 8:41 PM IST | Agency | Dehradun

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ترویندر سنگھ راوت نے منگل کے روز استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ نامہ گورنر بےبی رانی موریہ کو سونپ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ کا اعلان کل یعنی بدھ کے روز کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ تقریباً ایک برس سے راوت کو تبدیل کرنے کی باتیں ہو رہی تھیں۔ گزشتہ دو دنوں میں ریاست میں تیزی سے بدلتے سیاسی حالات کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مشاہد رمن سنگھ اچانک دہرادون پہنچے اور انہوں نے تمام اراکین اسمبلی کی رائے لے کر رپورٹ اعلیٰ کمان کو بھیجی۔

Trivendra Singh Rawat - Pic : INN
ترویندر سنگھ راؤت ۔ تصویر : آئی این این

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ترویندر سنگھ راوت نے منگل کے روز استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ نامہ گورنر بےبی رانی موریہ کو سونپ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ کا اعلان کل یعنی بدھ کے روز کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ تقریباً ایک برس سے راوت کو تبدیل کرنے کی باتیں ہو رہی تھیں۔ گزشتہ دو دنوں میں ریاست میں تیزی سے بدلتے سیاسی حالات کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مشاہد رمن سنگھ اچانک دہرادون پہنچے اور انہوں نے تمام اراکین اسمبلی کی رائے لے کر رپورٹ اعلیٰ کمان کو بھیجی۔
   راوت بھی دہلی گئے تھے لیکن وہ ہائی کمان کو منانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور آج انہوں نے گورنر کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔
نئے وزیر اعلیٰ کے لیے بھگت سنگھ کوشیاری، رمیش پوکھریال نیشنک، انل بلونی، دھن سنگھ راوت اور اجے بھٹ کے ناموں کی چرچا ہے۔
اس طرح کی بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ ریاست میں آئندہ برس ۲۰۲۲ء میں ہونے والے الیکشن کے پیش نظر کسی قد آور رہنما کو وزیر اعلیٰ بنایا جا سکتا ہے۔
گورنر کو استعفیٰ دینے کے بعد راوت نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہائی کمان کے کہنے پر انہوں نے استعفیٰ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل اراکین اسمبلی کا اجلاس ہوگا جس میں نئے لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK