Inquilab Logo Happiest Places to Work

ترکی: نوجوان کے بینک اکاؤنٹ میں اچانک ۲۱؍ ارب ڈالر آگئے!

Updated: June 06, 2026, 11:38 AM IST | İstanbul

مشرقی صوبے وان کا انوکھا معاملہ، بینک نے تفتیش کیلئے جہاں  احمد جہانگیر کا کھاتہ منجمد کردیا ہے۔

Jahan Ahmed Jahangir is worried about who sent such a huge amount of money to his account? Photo: INN
جہاں احمد جہانگیر پریشان ہیں کہ آخر اتنی خطیر رقم ان کے کھاتے میں بھیجی کس نے ؟تصویر: آئی این این

کسی کے اکاؤنٹ میں اچانک چند ہزار یا لاکھ آجائیں تو وہ حیران ہو جائے گا ایک نوجوان کے اکاؤنٹ میں اچانک۲۱؍ ارب ڈالر آ گئے جس نے ہلچل مچا دی ہے۔ یہ حیران کن واقعہ ترکی کے مشرقی صوبے وان میں پیش آیا، جہاں احمد جہانگیر نامی ایک نوجوان کے اکاؤنٹ میں اچانک۲۱؍ ارب ڈالر آ گئے، جس نے ہلچل مچا دی اور متعلقہ اداروں نے اس کی تحقیقات شروع کر دی۔ 

یہ بھی پڑھئے: القدس: مسجد اقصیٰ کے امام شیخ ولید سیام طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق۳۲؍ سالہ احمد جہانگیر دتاکالو، جو آذربائیجان کا شہری ہے، اس کے اکاؤنٹ میں اچانک۲۱؍ ارب ڈالر آ گئے۔ یہ اس وقت پتہ چلا جب وہ اپنے بینک کارڈ کے ذریعہ خریداری کرنے میں مصروف تھا کہ اچانک اس کے بینک کارڈ نے کام بند کردیا۔ نوجوان جب اس کی وجہ معلوم کرنے متعلقہ بینک کی برانچ پہنچا تو یہ انکشاف سن کر وہ ہکا بکا رہ گیا کہ اس کے اکاؤنٹ میں ۲۱؍ ارب ڈالر کا غیر معمولی بیلنس موجود تھا۔ اکاؤنٹ کے ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ وہاں ۹۹۹؍ ارب، ۹۹۹؍ ملین، ۹۹۹؍ ہزار، ۹۹۹۹؍ ترک لیرے اور۹۹؍ قروش کی رقم موجود تھی جو اربوں امریکی ڈالر کے برابر ایک بہت بڑی رقم ہے۔ احمد جہانگیر تاکالو نے بتایا کہ وہ اپنے اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم کی منتقلی سے متعلق کچھ نہیں جانتا۔ بینک نے احتیاطی طور پر مذکورہ کیس سے منسلک اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا جب کہ متعلقہ حکام نے تحقیقات شروع کر دیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا جو کچھ ہوا وہ بینکنگ سسٹمز میں کسی تکنیکی خرابی کا نتیجہ تھا، ڈیٹا پروسیسنگ میں کوئی غلطی تھی یا کوئی اور وجوہات تھیں۔ ’خبرلیر ڈاٹ کوم ‘ کے مطابق جہانگیر کا کہنا ہے کہ ’’مجھے اتنے فون آئے کہ اپنا نمبر تبدیل کرنا پڑا، ہر جاننے والا مجھ سے کہہ رہا ہے کہ اب تم امیر ہوگئے، کچھ رقم ہمیں  بھی دے دو۔ ‘‘رپورٹس میں کہا گیا کہ اکاؤنٹ کا مالک جاری تحقیقات اور تکنیکی طریقہ کار کے مکمل ہونے تک کوئی بھی بینکنگ لین دین کرنے یا اپنے بینک اکاؤنٹس کو استعمال کرنے سے قاصر ہے۔ بینک ماہرین اور ریگولیٹری حکام ریکارڈ اور ڈیٹا کی جانچ کررہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK